ٹکٹ کے حصول کے لیے ن لیگی امیدوار وں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی

لوٹا لوٹا کے نعرے لگا ئے گا لی گلوچ پرا ئیویٹ گارڈ زنے ایک دوسرے پر جدید اسلحہ تان لیا انٹروویو کے لیے آنے والا پارلیما نی بورڈ خا موش تما شا ئی بنا رہا

منگل جون 20:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)ٹکٹ کے حصول کے لیے ن لیگی امیدوار وں ایک دوسرے کے خلاف لوٹا لوٹا کے نعرے لگا ئے گا لی گلوچ پرا ئیویٹ گارڈ نے ایک دوسرے پر جدید اسلحہ تان لیا انٹروویو کے لیے آنے والا پارلیما نی بورڈ خا موش تما شا ئی بنا رہا تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز ن لیگ کا پارلیما نی بوررڈ انٹر ووی لینے کے لیے فیصل آباد پہنچا انٹروویو شروع ہو ئے تو ن لیگ کے امیدوار سا بق ایم این اے نے سا بق ایم پی اے شیخ اعجاز کو پیپلز پارٹی کا لوٹا قرار دیا جواب میں شیخ اعجاز نے بھی میاں منان کو پیپلز پارٹی سے آنے والا لوٹا قرار دے دیا جس پر دونوں امیدواروں کے سپورٹرز گا لی گلوچ پر اتر آئے دونوں کے پرا ئیویٹ گارڈز نے ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا حلقہ این اے 107کے امیدوار سا بق وفاقی وزیر مملکت حا جی اکرم انصاری اور غفار سلطا نی میں جھگڑا ہو گیا اس جھگڑے میں اچا نک لا ئٹ بند ہو گئی دھکم پیل میں متعدد امیدواروں کے مو با ئل فون اور پرس چوری ہو گئے انٹروویوکر نے کے لیے آنے والے پارلیما نی بورڈ کے ممبران جس میں خواجہ عمران نذیر ،پرویز ملک اور غزالی سلیم بٹ شامل تھے کے سا منے بھی امیدوار ایک دوسرے کو گا لی گلوچ اور گتھم گتھا ہو تے رہے پا ر لیما نی بورڈ خا موش تماشا ئی بنا رہا۔

Your Thoughts and Comments