سعودی عرب،حوثیوں کا ایک اور یلسٹک میزائل حملہ ناکام

منگل 5 جون 2018 19:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا ایک اور یلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے گذشتہ روز حوثیوں کی جانب سے مملکت کے مغربی شہر ینبع پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ادھر یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پیر کی شب ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو مسلح کرنے اور اسے میزائل فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی روش جاری رکھی ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ فورسز صعدہ میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کے بڑے حصے اور میزائلوں کے لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔