آپ نے ریحام خان کو بہن کہا؟؟؟؟ اینکر کے سوال پر حنیف عباسی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

اینکر کے بار بار سوال پوچھنے پر حنیف عباسی شو ادھورا چھوڑ کر چلتے بنے

منگل جون 23:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء):آپ نے ریحام خان کو بہن کہا؟؟؟؟ اینکر کے سوال پر حنیف عباسی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔ اینکر کے بار بار سوال پوچھنے پر حنیف عباسی شو ادھورا چھوڑ کر چلتے بنے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کتاب سے منسوب سب سے بڑا تنازعہ یہ ہے کہ یہ کتاب سیاسی انتقام کی غرض سے لکھی گئی ہے اور اس کتاب کو مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھا گیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے دئیے گئے بیانات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے بڑے وثوق سے کتاب کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔انہی میں سے ایک مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ہیں جنہوں نے 2017 میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بڑے وثوق سے کہا تھا کہ اگر ریحام خان نے 2018 انتخابات سے پہلے ہی کوئی کتاب لکھ دی تو یہ لوگ کیا کریں گے۔

اس معاملے پر آج ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے جب اینکر نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب آپ نے ریحام خان کو بہن کہا اور ان کے لیے سپورٹ کا اعلان کیا تھا تو حنیف عباسی نے اس بات سے انکار کر دیا۔تاہم جب اینکر کا اصرار جاری رہا کہ آپ نے انہیں بہن کہا ہے تو حنیف عباسی غصے میں آ گئے ۔انکا کہنا تھا کہ آپ فوٹیج نکلوا کے دیکھ لیں اگر میں نے بہن کہا ہے تو میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ورنہ آپ ان کو بہن مان لیں۔اس پر اینکر نے کہا کہ اگر آپ نے کہہ بھی دیا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں جس پر حنیف عباسی مزید طیش میں آگئے اور انٹرویو چھوڑ کر چلتے بنے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Your Thoughts and Comments