ہزارہ یونیورسٹی کے قائد اعظم یونیورسٹی اور پی اے آر سی کے ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے معاہدے طے پا گئے

جمعہ 25 جنوری 2019 19:32

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے ساتھ تحقیقی و تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے باہمی تعاون کے معاہدے طے پا گئے۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو وائس چانسلر ہزراہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر یوسف ظفرکے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے۔

ان معاہدوںکو بروئے کار لاتے ہوئے ہزارہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء، سکالرز اور ریسرچرز کا تحقیقی سرگرمیوں کے حوالہ سے تبادلہ ممکن ہو سکے گا جبکہ باہمی تعاون کے تحت قومی و بین الاقوامی سطح کی کانفرنسوں کا انعقاد، تحقیقی مقالوں کی اشاعت اور سائنسی جرائد اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی معلومات اور تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی اور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مابین طے پانے والے معاہدہ کہ تحت دونوں ادارے ملکی سطح پر زراعت کے شعبہ میں ترقی کیلئے ہونے والی پیش رفت اور اس حوالہ سے کی جانے والی تحقیقی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے اور زرعی میدان میں تحقیقی حوالوں سے مخصوص شعبوں میں ریسرچ کو وسعت دی جائے گی جبکہ فیکلٹی، سکالرز اور طلباء و طالبات کے وفود کے تبادلے، تربیتی ورکشاپس، سیمینار اور سمپوزیمز کا مشترکہ طور پر انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔

معاہدہ کے تحت ہزارہ یونیورسٹی پی اے آر سی کے سکالرز اور محققین کو یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں تکنیکی معاونت اور سہولیات فراہم کرے گی جبکہ پی اے آر سی سے وابستہ سائنسدان و ماہرین یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے طلباء و طالبات اور ریسرچ سکالرز کے معاون سپروائزر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے سکیں گے۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے ایم او یوز کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں سے ہزارہ یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی تحقیقی و تخلیقی شعبوں میں جاری تحقیقی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور سکالرز کو قومی سطح پر ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آ جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے  68ویں اجلاس کا دوسرا سیشن

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 68ویں اجلاس کا دوسرا سیشن

کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک

کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک

سپریم کورٹ ، جامعات میں وائس چانسلرزکی تقرری پرایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب،یونیورسٹیز سے بجٹ کی تفصیلات ..

سپریم کورٹ ، جامعات میں وائس چانسلرزکی تقرری پرایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب،یونیورسٹیز سے بجٹ کی تفصیلات ..