نجی سکول مالکان اسکول کھولنے پر بضد، والدین نے مخالفت کردی

وزیراعلیٰ سندھ کرونا کے خطرات ٹلنے تک اسکول کھولنے کی اجازت نہ دیں، ٹرسٹی المصطفیٰ ایجوکیشن بورڈ

جمعرات 21 مئی 2020 15:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) المصطفیٰ ایجوکیشن بورڈ کے ٹرسٹی اور معروف صنعتکار فرحان اشرفی نے کرونا وائرس کی روک تھام اور معصوم بچوں کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لیے وفاقی و سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات15جولائی 2020تک بڑھانے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کراچی کے نجی اسکولوں کی جانب سے اس فیصلے کے مخالفت اور اسکول کھولنے کے مطالبات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس وقت تک اسکولوںکو کھولنے کی اجازت نہ دیں جب تک کرونا وبا مکمل طور پر قابو میں نہیں آجاتی۔فرحان اشرفی نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل میں کہا کہ والدین سندھ حکومت کے فیصلے کے برخلاف اسکول کھولنے سے متعلق اسکول مالکان کی کسی بھی خود ساختہ تجویز کو نہیں مانیں گے کیونکہ کرونا وبا مذاق نہیں ایک حقیقت ہے لہٰذا سندھ حکومت اسکول مالکان کو سرکار کی رٹ چیلنج کرنے اور معصوم بچوں کی زندگیاں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے سے باز رکھے اور سختی سے اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک کرونا کے خطرات ختم نہیں ہوتے والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے اس کے برعکس اسکول مالکان نجانے کیوںمعصوم بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگانا چاہتے ہیں شاید اسکول مالکان کو معصوم بچوں کی زندگیوں سے زیادہ پیسہ کمانے کی فکر لاحق ہے جو کہ انتہائی شرمناک امر ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب کرونا کی وبا نے سنگین صورتحال پیدا کی ہوئی ہے ۔

انہوںنے سوال اٹھایا کہ جب والدین ہی اپنے بچوں کو وبا کے خطرات ٹلنے تک اسکول بھیجنے پر راضی نہیں تو اسکول مالکان کون ہوتے ہیں ہم پر اپنے فیصلے مسلط کرنے والے۔فرحان اشرف نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی نجی اسکول مالکان چاہے جتنا دباؤ بڑھائیں انہیں کروناکی وبا کے خطرات ٹلنے تک اسکول کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے بصورت دیگر سندھ حکومت کی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دی گئی معاشی قربانی اور کوششیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

غیررجسٹرد ڈنجی اسکولوں کیخلاف کارروائی ہو گی ،رفعیہ جاوید

غیررجسٹرد ڈنجی اسکولوں کیخلاف کارروائی ہو گی ،رفعیہ جاوید

ایپکا کا میٹرک بورڈ افسران کی معطلی احکامات واپس لینے کا مطالبہ

ایپکا کا میٹرک بورڈ افسران کی معطلی احکامات واپس لینے کا مطالبہ

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن  کے  خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت   میں سیمینار سے شرکاء کا ..

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت میں سیمینار سے شرکاء کا ..

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا