پنجاب اسمبلی کا اجلاس:جہاں اساتذہ اور اسٹاف کی کمی ہے وہاں جلد از جلد آسامیاں پر کی جائیں گی،دو سالہ ڈگری پروگرام رواں سال شروع کیا جائے گا،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں

جمعہ 17 جولائی 2020 12:29

پنجاب اسمبلی کا اجلاس:جہاں اساتذہ اور اسٹاف کی کمی ہے وہاں جلد از جلد آسامیاں پر کی جائیں گی،دو سالہ ڈگری پروگرام رواں سال شروع کیا جائے گا،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ایک گھنٹہ 18 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئر مین میاں شفیع محمد کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے متعلق سوالات کئے گئے جن کے جوابات متعلقہ وزیر یاسر ہمایوں نے دئیے۔صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے صوبے میں اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے اجازت ملے گی خالی آسامیاں پر کر لی جائیں گی،ہائر ایجوکیشن میں اربوں روپے کی بلڈنگ قائم کی ہے۔

لیکن بلڈنگ بنانے کے باوجود اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث صوبے میں اساتذہ کی خالی آسامیاں پر نہیں کی جا سکیں ۔کورونا وائرس کے باعث پروگرامز تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

96 کالجز میں اسٹاف کی کمی ہے جس کیلئے کام کر رہے ہیں۔جہاں اساتذہ اور اسٹاف کی کمی ہے وہاں جلد از جلد آسامیاں پر کی جائیں گی۔دو سالہ پروگرام کی ڈگری کورواں سال میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔

اوکاڑہ یونیوسٹی کے فنڈز کے بارے میں متعلقہ وزیر نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں اس یونیورسٹی کے لئے کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے نہ ملیں گے اگلے مالی سال میں بھی اگر فنڈز دستیاب ہوئے تو ملیں گے۔ کورونا وائرس کے باعث فنڈز میں کمی آئی ہے۔رکن اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کروڑوں روپے فنڈز دے رہے ہیں لیکن سٹوڈنٹس لیکچررز اور سٹاف کی کمی اور خستہ حالت عمارتوں کی وجہ سے داخلہ لینا پسند نہیں کرتے ہیں۔

حکومت مستقبل کے معماروں کیلئے کام کرے۔میڈیکل کالجز پانچ ماہ سے بند ہیں ،پرائیویٹ اکیڈمی اسٹڈی کرا رہی ہیں۔اساتذہ احتجاج پہ ہیں حکومت کی تعلیمی پالیسی کیاہے واضح کیا جائے۔صوبے میں تعلیمی اداروں میں بسوں کی سہولیات کا فقدان ہے۔رکن اسمبلی راحیلہ نعیم کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی کینٹین میں صفائی ستھرائی ٹھیک نہیں ہے اس پر انکوائری کرائیں گے اور جواب طلب کیا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پوائنٹ آف آڈر پر کہا کہ ممبرز نے جوسوال کیا ہے وہ بنتا ہی نہیں ہے۔اگر کسی یونیورسٹی کے غسل خانہ میںپانی یا صفائی نہیں تو اس کی اسمبلی ذمہ دارنہیں ہے۔سوال کو موخر کرنے کی بجائے حل کیا جائے۔

پینل آف چئیرمین میاں شفیع نے رولنگ دیتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں صفائی ستھرائی کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حیدر علی گیلانی نے پوائنٹ آف آڈر پر کہا کہ کلیئر کیا جائے کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہاں ہوگا ۔ وزیر قانون ہمیں یقین دہانی کرائیں کہ چیف سیکرٹری،آئی جی کہاں بیٹھیں گی ۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہاں ہوگا معلوم کرکے بتاؤں گا۔

رکن اسمبلی افتخار چھچھرنے پوائنٹ آف آڈر پر کہا کہ مقصد کمیٹیوں کو فعال کرنا ہے۔گذشتہ چھ ماہ سے جو بزنس آ رہا ہے رولز آف پروسیجرز کے مطابق ہی جو کمیٹی بنی ہی نہیں ہے اس کا بزنس کیوں لایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ جو بات گزر گئی اس پر بات نہیں کرنی چاہیے اب انہیں یاد آیا ہے کہ رولز آف پروسیجرز کی خلاف ورزی ہوئی۔

ن لیگ نے جماعتی طور پر طے کیا ہوا ہے کے اسمبلی کی کمیٹی میں آنا ہی نہیں ہے۔جب بائیکاٹ کر دیا ہے تو پھر کیوں پوچھ رہے ہیں حاضری دیکھیں کہ ن لیگ کے ارکان کے بائیکاٹ کے باوجود کون کون ممبرز شامل ہوئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مہنگائی پر عام بحث پر تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کار دار نے کہا کہ پی ٹی آئی سے استعفے مانگنے والوں کو معلوم ہونا چائیے کہ ووٹ کی طاقت نے 2018 میں استعفے ان سے لیے۔

سابق دور حکومت میں ان ڈائریکٹ ٹیکس 85 فیصد تھے۔مہنگائی کا بم تو ن لیگ کے دور میں فٹ کیا گیا۔پیٹرول پر 35 روپے کا بڑا ریلیف دیاگیا۔حکومت نے کورونا وائرس کے دوران 50 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔سابق حکومت کی طرح سبسڈی پر بیرون ملک پراپرٹیز نہیں بنائی ہیں۔ن لیگ والوں نے جاتے جاتے ملک کا بیڑا غرق کر دیا تھا۔سندھ کی باتیں کرنے والے آج تک سپریم کورٹ کو گندم چوری کا جواب نہیں دے سکے۔

یہ تو منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کا پیسہ باہر لے کر گئے تھے۔پرائس کنٹرول اور مہنگائی پر بحث کو سمیٹے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سابق حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے مشورے کسی کے تجربے اور کسی کی عقل کی ضرورت نہیں ہے ، مہنگائی کے اعشاریے سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے بڑھے جب آپ قرضے لے کر عیاشیوں میں اڑائیں گے،مہنگائی ہوگی جب قرضے لے کر بچوں کیلئے مال بنائیں گے،قرضے لے کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں گے مہنگائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے اپنے لیڈروں کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی ہے کیونکہ یہ ذہنی غلام ہیں۔یہ ہاتھ باندھے قیادت کے آگے کھڑے رہتے ہیں۔ان کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں یہ نہیں بولیں گے۔مافیاز کے ساتھ مل کر ہمشیہ انہوں نے کھایا ہے ۔30 سی40 سال میں دونوں پارٹیوں نے حکومت کی اوراداروں کو برباد کر دیا۔انڈسٹریز کورونا وائرس کے مشکل دور میں بھی بہتر ہے۔

جو انڈسٹریز کھلی ہے وہاں انویسٹمنٹ ہو رہی ہے۔آٹے کی قمیت جو مقررہ کی گئی ہے اسی ریٹ پر عوام کو آٹا ملے گا۔41 کروڑ 70 ہزار روپے کے جرمانے پرائس کنٹرول کی مد میں وصول کئے ہیں۔ایف آئی آر 6 ہزار سے زائد جبکہ گرفتاریاں بھی 6 ہزار کی گئی ہیں۔کم وقت میں ہم نے 38 ہزار شکایات پر ایکش لیا۔ضروری اشیا کی قمیتوں کیلئے لسٹیں لازم قرار دی گئی ہیں جبکہ بورڈ بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

سپیشل برانچ،اربن یونٹ،سمیت دیگر ہمیں رپورٹ دیتے ہیں۔متعلقہ ڈی سی کو ان رپورٹ پر کاروائی کی ہدایت کی جاتی ہے۔گندم کی قیمت گذشتہ سال 1300 تھی ریٹیل پرائس 1350 کی تھی۔کسان اب 1400 من گندم فروخت کر رہا ہے جس پر ریٹیلز پرائس 1475 روپے ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈے مکمل ہونے پر اجلاس آج جمعہ کی صبح نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں  کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا  کا ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا کا ..

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات کی شفافیت اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی ..

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات کی شفافیت اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی ..

سیاست اور جمہوریت کی بنیاد لوگوں کو مضبوط بنانے سے جڑی ہوتی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین

سیاست اور جمہوریت کی بنیاد لوگوں کو مضبوط بنانے سے جڑی ہوتی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور  میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا