Diet Plan - Article No. 1501

Diet Plan

ڈائٹ پلان - تحریر نمبر 1501

Whole 30ڈائٹ پلان مہینے بھر کی پر ہیزی غذاکا اچھوتا تصور

جمعہ 1 مارچ 2019

جویریہ ملک
موجودہ دور کا بڑھتا ہوارجحان ''Whole 30''ڈائٹ پلان ہے ۔جس میں تینوں وقتوں کے کھانے کلیتاً غذائیت سے بھر پور خوراک پر مشتمل ہوتے ہیں ۔اس مخصوص ڈائٹ پلان کا مقصد ہمارے کھانے پینے کے انداز میں مثبت تبدیلی لانا ہے تا کہ ہم غذاؤں کی افادیت کو سمجھتے ہوئے ان کا انتخاب کریں ۔
Whole 30 ڈائٹ پلان میں چند مخصوص غذاؤں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے جن میں انڈے ،
پھل ،سبزیاں ،گوشت ،سمندری غذائیں ،گری دار میوے ،بیج اور صحت بخش تیل اور چکنائی خاص کر (زیتون کا تیل اور گھی)شامل ہیں ۔


یہ ڈائٹ پلان 2009میں DallasاورMelissa Hartwigنامی دو ماہرین غذائیت خصوصاً کھلاڑیوں کے لئے موزوں ڈائٹ پلان تجویز کرتے ہیں ،کی جانب سے متعارف کروایا گیا ۔یہ ایسی بیماریوں کے لئے موزوں ترین ہے جس میں جسم اپنے ہی خلاف قوت مدافعت کا استعمال شروع کر دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں سوزش اور خون میں شکر کی مقدار میں خلل کا باعث بننے والی غذاؤں سے پر ہیز کیا جاتا ہے۔

چنانچہ اس منصوبے کے تحت اناج،پھلیاں ،منشیات ،بعض ڈیری مصنوعات ،شکر ،جنک فوڈ،پرسیسڈ مشروبات اور غذائیں بیک غذائیں اور مصنوعی طور پر مٹھاس پیدا کرنے والی غذاؤں سے پر ہیز کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
ناقدین آراء کے مطابق اس ڈائٹ پلان کے حق میں ٹھوس حقائق موجود نہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
اس ڈائٹ پلان کے حامی افراد کا ماننا ہے کہ اس کے ذریعے انہیں کئی فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔یہ توانائی کی بحالی ،پر سکون نیند،بے داغ جلد اور متوازن ذہنی صحت کے حصول میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ Whole 30ڈائٹ پلان ہمیں جسم کی ضروریات کو سمجھنے میں مدددیتا ہے کونسی غذائیں ہمارے لئے بہترین ہیں اور کن غذاؤں کو ترک کرنا ہمارے لئے سود مند ثابت ہو گا۔
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس ڈائٹ پلان کو اپناتے ہی انہیں چند دائمی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔
اس ڈائٹ پلان کو اپنانے سے قبل اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ روزانہ ورزش کے دوران اس کم کار بوہائیڈ ریٹس والی ڈائٹ کے سبب آپ جلد ہی تھکن کا شکارہو سکتی ہیں ۔اسی طرح اگر ڈیری مصنوعات یعنی دودھ سے تیار کی جانے والی غذاؤں کو مکمل طور پر ترک کر دیا جائے تو وٹامن Dکی کمی ہونے کا خدشہ ہے جو کہ توانائی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔
علاوہ ازیں اگر آپ مکمل طور پر سبزی خور ہیں تو آپ کو سویا ،اناج اور پھلیوں کا استعمال ترک کرنا پڑے گا۔
اس ڈائٹ پلان میں ایک نمایاں خامی یہ ہے کہ اس میں سوڈیم اور کولیسٹرول کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جو دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے لئے ہر گز موزوں نہیں ۔ایسے افراد کو ڈاکٹر کے مشورے کے بنا کسی بھی قسم کا ڈائٹ تاہم اگر آپ بھی Whole 30ڈائٹ پلان آزمانا چاہتی ہیں تو مطلوبہ اشیاء کی باقاعدہ فہرست مرتب کرکے بازارجائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ اقسام کے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تا کہ محدود فہرست ہونے کے سبب آپ کسی بھی قسم کی غذائیت سے محروم نہ رہ سکیں ۔

احتیاطی تدابیر
بڑھتے ہوئے بچوں اور نئی ماؤں کے لئے یہ تصور خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کیا جائے۔

Browse More Dieting