Aik Egg Rozana - Article No. 1215

ایک انڈا روزانہ - تحریر نمبر 1215
جو لوگ کسی وجہ سے مخصوص کم زوری کا شکار ہوں اور عام جسمانی کم زوری بھی موجود ہو ان کے لئے انڈا بہترین غذا ہے
جمعرات 4 جنوری 2018
انڈے کی ادھ پکی زردری بڑی مقدار میں خون بن جاتی ہے۔ خون پیدا کرنے اور عام جسمانی کم زوری دور کرنے کے لیے انڈا بہترین غذا اور دوا ہے۔ جو لوگ کسی وجہ سے مخصوص کم زوری کا شکار ہوں اور عام جسمانی کم زوری بھی موجود ہو ان کے لئے انڈا بہترین غذا ہے۔ دو انڈوں کی زردی اور سفیدی ایک پیالے میں نکالیں ۔ پیاز کارس، ادرک کارس اور گھی20 گرام ، شہد خالص 50 گرام ملا کر پھینٹیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں۔ جب گاڑھا ہوجائے تو نیچے اتار لیں۔ اسے سردیوں کے دنوں میں ناشتے میں کھائیں یہ نہایت مقوی اور لذیذ ناشتا ہوگا۔ اگر شہد خالص نہ ہوتو اس کے بدلے چینی شامل کرلیں۔ اسے کھا کر دودھ پی سکتے ہیں۔ اگر یہ کھانے کو دل نہ چاہے تو دو انڈوں کی زردی اور سفیدیی پیالے میں نکال کر خوب پھینٹیں اور اس کے بعد ایک پاؤ کھولتا ہو ا دودھ پیالے میں ڈالیں اور شہد یا چینی سے میٹھا کرکے پییں۔
(جاری ہے)
غذائی اجزا: سو گرام انڈے میں 147 حرارے 12 اعشاریہ 3 گرام لحمیات (پروٹینز)،10 اعشاریہ9 گرام چکنائی، 140 ملی گرام سوڈیم، 140 ملی گرام پوٹاشیئم، 52 ملی گرام کیلسیم، 2 ملی گرام لوہا، ایک اعشاریہ 5 ملی گرام جست، اعشاریہ صفر 9 ملی گرام حیاتین ب ا(وٹامن بی ۱)، اعشاریہ 47 ملی گرام ب 2 ،13 اعشاریہ68 ملی گرام نا یاسن ، ایک اعشاریہ 6 ملی گرام حیاتین ھ(وٹامن ای)، 140 مائکرو گرام حیاتین الف(وٹامن اے)، ایک اعشاریہ 75 مائکرو گرام حیاتین د(وٹامن ڈی) ایک اعشاریہ 7مائکرو گرام ب12،25 مائکرو گرام فولیٹ اور 25 مائکروگرام بایوٹن(وٹامن ایچ)پائی جاتی ہے۔ انڈے میں کولیسٹرول زیادہ مقدار میں ہوتا ہے، جو لوگ ہائی بلڈ پریشر یا قلب کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں ، وہ معالج کے مشورے کے بغیر انڈے نہ کھائیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan