Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori - Article No. 2833

Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori

صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری - تحریر نمبر 2833

اس سے قدرتی علاج بھی کیا جاتا ہے جو باعثِ تعجب نہیں

بدھ 3 اپریل 2024

پروفیسر ڈاکٹر سید اسلم
ہلدی (Turmeric) صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔یہ سنہری ہوتی ہے اور اس کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔اب اس سے قدرتی علاج بھی کیا جاتا ہے،جو باعثِ تعجب نہیں،اس لئے کہ اسے ہماری دادیاں اور نانیاں مدت سے صحت کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔ان کا مشورہ ہے کہ اگر زخم ہو جائیں تو ایک یا دو چمچے ہلدی کا سفوف ایک گلاس دودھ میں ملا کر پئیں۔
اگر چوٹ لگ جائے تو زخم پر ہلدی کی پلٹس باندھیں۔
اس کی دافع سوزش خصوصیات ہمیشہ سے معلوم ہیں کہ اسے سالہا سال سے استعمال کیا جا رہا ہے۔اسے متعدد امراض،مثلاً اپھارہ،یرقان،پیشاب اور دیگر مقامات سے خون کی ریزش،دانتوں اور سینے کے درد،قولنج اور نیل پڑنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
یہ فولاد،مینگنیز،حیاتین ب 6(وٹامن بی 6)،غذائی ریشے اور پوٹاشیئم حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

اسے ہندی زعفران تصور کیا جاتا ہے،کیونکہ اس کا رنگ گہرا زرد نارنجی ہے۔یہ جراثیم کش ہے اور جگر کے لئے بھی مفید ہے۔یہ مرض الزائمر (نسیان کا مرض) کا سدباب کر سکتی ہے۔
ہلدی قدرتی طور پر طاقتور،دافع سوزش اور دافع درد ہوتی ہے۔اس کے اثرات اسی طرح ہیں،جس طرح دیگر دافع سوزش ادویہ کے،مگر بغیر پہلوئی نقصان دہ اثرات کے۔یہ جوڑوں کی سوزش اور گٹھیا نما کا قدرتی علاج ہے۔
اسے وزن میں کمی اور چکنائی کی سوخت و ساز میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ہلدی ہمیشہ سے چینی طب میں افسردگی دور کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
افسردہ خاطری وہ بلا ہے کہ شیفتہ طاعت میں کچھ مزہ ہے،نہ لذت کناہ میں یہ زخموں کا اندمال نہایت تیزی سے کرتی ہے اور ضرر شدہ کھال کو مندمل بھی کرتی ہے۔یہ چنبل اور دوسری سوزشی کیفیات کے علاج میں بھی مفید ہے۔اگر آپ ہلدی کو مسلسل استعمال کریں تو اس کے دیگر فوائد بھی معلوم ہو سکتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj