Hydrate Rehne Ke Liye Pani Peena Hi Nahi Khana Bhi Zaroori Hai - Article No. 2792

Hydrate Rehne Ke Liye Pani Peena Hi Nahi Khana Bhi Zaroori Hai

ہائیڈریٹ رہنے کے لئے پانی پینا ہی نہیں‘کھانا بھی ضروری ہے - تحریر نمبر 2792

ہمیں چاہیے کہ ہم پانی کم پئیں اور پانی سے بھرپور غذائیں زیادہ کھائیں

ہفتہ 9 دسمبر 2023

صحت کے ماہرین وقتاً فوقتاً ہمیں آگاہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے جسم کو درکار پانی کی ضرورت (جو کہ تقریباً 2 لیٹر روزانہ ہے) کے مطابق پانی نہیں پیتے ہیں۔اسی لئے ہیلتھ کانشس لوگ پانی کے گلاس کے گلاس چڑھاتے چلے جاتے ہیں لیکن ایکسپرٹس کے مطابق یہ محض وقت ضائع کرنے والی ایک مشق کے سوا اور کچھ نہیں کیونکہ ہمیں محض ہائیڈریشن کی نہیں بلکہ ”ہیلتھی ہائیڈریشن“ کی ضرورت ہے۔
ہیلتھی ہائیڈریشن سے مراد پانی کی وہ مقدار ہے جسے ہم اپنے جسم میں روکے رکھتے ہیں نہ کہ وہ پانی جسے ہم پیتے ہیں اور فوراً ہی اسے خارج کر دیتے ہیں۔پانی جو ہم کھاتے ہیں قدرے مختلف ہوتا ہے۔یہ اس وجہ سے کہ غذاؤں میں موجود پانی کے ارد گرد دیگر مالیکیولز ہوتے ہیں جو کہ ہمارے جلدی خلیات میں زیادہ آسانی سے سرایت کرنے میں معاون ہوتے ہیں اور اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ پانی ہمارے جسمانی سسٹم میں دیر تک موجود رہے گا تاکہ اسے زیادہ بہتر طور پر استعمال کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جب ہم پانی سے بھرپور پھل یا سبزیاں جیسا کہ نارنگی‘تربوز‘کھیرا‘ٹماٹر‘سیب‘ آلو وغیرہ کھاتے ہیں تو ان میں موجود پانی جسم میں دھیرے دھیرے جذب ہوتا ہے او ایک گلاس پانی پینے کے مقابلے میں یہ ہمارے جسم کے لئے دوگنا موٴثر ثابت ہوتا ہے اور پانی دیر تک جسم میں موجود رہنے کی وجہ سے ہم اس سے کثیر المقاصد اضافی فوائد حاصل کرتے ہیں۔سو ہمیں چاہیے کہ ہم پانی کم پئیں اور پانی سے بھرپور غذائیں زیادہ کھائیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat