Kaleji Kay Faiday - Article No. 827

کلیجی کے فائدے - تحریر نمبر 827
قدیم یونانی اور مصری اس پریقین رکھتے تھے کہ لوگوں کے لیے گائے کی کلیجی کھانا ضروری ہے، اس لیے کہ اس میں زخموں کومندمل کرنے والی خاصیت ہوتی ہے۔
بدھ 2 دسمبر 2015
قدیم یونانی اور مصری اس پریقین رکھتے تھے کہ لوگوں کے لیے گائے کی کلیجی کھانا ضروری ہے، اس لیے کہ اس میں زخموں کومندمل کرنے والی خاصیت ہوتی ہے۔ کلیجی نہ صرف مزے دار، بلکہ توانائی بخش بھی ہوتی ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اور اسے کھانے سے آپ کو بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
بڑھوتری میں اضافہ اور زخموں کومندمل کرتی ہے:
اگر آپ کے گھر میں سات برس سے لے کرپندرہ برس تک کے بچے ہوں تو آپ اپنے گھرمیں کلیجی خرید کرضرور لائیے، اس لیے کہ کلیجی میں لحمیات (پروٹینز) زیادہ ہوتی ہیں، جوبڑھوتری کے لیے ضروری ہیں۔ اس میں زخموں کو مندمل کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فولادہونے کی بناپر جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی۔
(جاری ہے)
خون کی کمی ہونے پرکم زوری ہوجاتی ہے۔ تھکن اور غنودگی طار ی رہتی ہے۔
اعصابی نظام کے لیے طاقت بخش:
کلیجی میں حیاتین ب (وٹامن بی) ہوتی ہے، لہٰذا اگراعصابی نظام میں کوئی بے ترتیبی اور انتشار پیدا ہوجائے تواسے کھاتے رہنے سے درستی ہوجاتی ہے۔
سرطان سے بچاتی ہے:
کلیجی میں تانبا ہوتاہے۔ حالیہ تحقیق سے یہ معلوم ہواہے کہ جب جسم میں تانبے کی کمی ہوجاتی ہے توسرطان ہونے کاخطرہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے کہ تانبا خامروں (انزائمز) کونظم وضبط کی حالت میں رکھتا ہے، جوجسم کی مانع تکسید سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ ماہرین کامشورہ کہ ہفتے میں ایک بارکلیجی ضرور کھانی چاہیے۔ خاص طور پر وہ افراد جن کے خاندان میں کسی کوسرطان ہوچکا ہو۔
بینائی بڑھاتی ہے:
کلیجی میں چوں کہ حیاتین الف (وٹامن اے) کے ہوتی ہے، اس لیے ماہرچشم اسے ان افراد کوکھانے کامشورہ دیتے ہیں، جوآنکھوں کے تعدیے (انفیکشن) میں مبتلا ہوتے ہیں یاجنھیں رتوندھا (Night Blindness) ہوتاہے۔ سے پابندی سے کھانے سے دور اور نزدیک کی نگاہ بہترہو جاتی ہے۔ کلیجی کوکم مقدار میں کھانا چاہیے، اس لیے اس کے جزوتانبے کی بناپر اس میں زہریلے اثرات بھی ہوتے ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan