Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar - Article No. 2956

Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar

وٹامن ”K“ ناگزیر غذائی عنصر - تحریر نمبر 2956

جسم میں اس حیاتین کی کمی کے باعث چوٹ لگنے یا سرجری کے دوران خون مسلسل جاری رہتا ہے

ہفتہ 26 اپریل 2025

وٹامن ”K“ چکنائی میں حل پذیر خصوصیات رکھنے والا حیاتین ہے۔یہ وٹامن بہت کم غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔یہ انسانی جسم کی انتڑیوں میں پیدا ہونے والے ایک بیکٹیریا کی نشوونما کرتا ہے۔نومولود بچوں کے جسم میں وٹامن ”K“ انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔کیونکہ نومولود بچے کی آنتوں میں یہ بیکٹیریا موجود نہیں ہوتا اور ماں کے دودھ میں بھی اس کی مقدار نا ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وٹامن k جگر میں پروتھرومبین (Prothrombin) کی ساخت کے لئے ضروری ہوتا ہے۔یہ جُز بہتے ہوئے خون کو جمانے یا لوتھڑوں کی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اس حیاتین کی کمی بالعموم صحت مند لوگوں کو لاحق نہیں ہوتی بہ نسبت نومولود بچوں کے جنہیں مصنوعی طور پر یہ وٹامن دے دیا جاتا ہے۔وٹامن K پالک‘ سویابین‘ پھول گوبھی‘ سلاد پتے‘ جو اور باجرے کے دلیے میں پایا جاتا ہے۔جسم میں اس حیاتین کی کمی کے باعث چوٹ لگنے یا سرجری کے دوران خون مسلسل جاری رہتا ہے اور طبیب اسے جما کر روکنے سے قاصر رہتے ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj