Kheera Fawayed Se Bharpoor - Article No. 963
کھیرا فوائد سے بھرپور - تحریر نمبر 963
کھیرے کوسبزی کہاجاتا ہے․․․․․ لیکن مغرب کے رہنے والے اسے پھل قرار دیتے ہیں چونکہ کھیرابیلوں پہ اگتا ہے اس لیے اسے بیلوں والا پھل بھی کہاجاتا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے لوگ اسے سبزی بھی کہتے ہیں۔
منگل 21 جون 2016
کھیرے کوسبزی کہاجاتا ہے․․․․․ لیکن مغرب کے رہنے والے اسے پھل قرار دیتے ہیں چونکہ کھیرابیلوں پہ اگتا ہے اس لیے اسے بیلوں والا پھل بھی کہاجاتا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے لوگ اسے سبزی بھی کہتے ہیں۔
کھیرا سب سے پہلے شمال ہندوستان میں کاشت کیاگیا تھا اور بعد میں ایشاء ، یورپ اور افریقی ممالک میں․․․․․ کھیرے میں پانی کی وافرمقدار موجود ہوتی ہے جس کا تناسب تقریباََ 96فیصد ہے اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن سی کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے۔
اقسام:
کھیرے مختلف جسامت اور شکلوں میں دسیتاب ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں کھیرے کی تقریباََ 100اقسام فروخت کی جاتی ہیں۔ کھیرے کی کاشت کادوتہائی حصہ کھانے کے کام آتا ہے جبکہ باقی دوسرے کھانوں میں مثلا چٹنی، اچار، اور سوپ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
جب کہ پاکستان میں کھیرے کی دو اقسام پائی جاتی ہیں۔ دیسی کھیرا، ولائتی کھیرا، ۔
خصوصیات:
کھیرا چونکہ ٹھنڈی سبزی یا پھل ہے اس لیے بہت زیادہ گرمی میں جسم کی گرمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ شوزش دور کرنے کے لیے بھی دیسی دواؤں میں کثرت سے استعمال کیاجاتا ہے۔
کھیرا جلد کے داغ دھبوں کو دورکرنے اورانہیں جاذب اورپرکشش بنانے میں مدد دیتا ہے۔
جلد سے جھریاں غائب کرتا ہے۔
گھنٹیا اور جوڑوں کے درد کے علاج میں کھیرا استعمال کیا جاتا ہے۔
گرمی میں جلد کی سرخی کم کرتا ہے۔
پھیپھڑے اور سینے کے امراض میں بھی کھیرا بہت مفید ہے۔
فوائد:
جاپان کی ایک تحقیق کا مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن تیزابیت سے بچاتے ہیں۔
کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔
نہار منہ ایک گلاس کھیرے کاجوس پینے سے نہ صرف آپ کے جسم کو طاقت ملتی ہے بلکہ یہ موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
گھیرا کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کر کنٹرول کرتا ہے۔
کینسر جیسے مرض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے مفید بہت ہوتا ہے۔
جلدی مسائل:
کھیراجلدی مسائل کے لیے بہت کارآمد سبزی پھل ہے۔
عام طور پر کھیرے کو آنکھوں کی چمک بڑھانے اور سوجن ختم کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔
کھیرا جلد پر کلنزنگ، چکناہٹ پیداکرنے اور جسامات کو تنگ کرنے میں بھی مدد دیتاہے۔
کھیر کی سلائس بناکر انہیں جلد پر ملنے سے جلد کے مسائل میں بڑی حدتک قابو پایاجاسکتا ہے۔
دھوپ سے جل جانے کے بعد جلی ہوئی جلد پر کھیرے کے ٹکڑے ملنے سے فوری آرام آتا ہے۔
کھیرا دن کے کھانے کے ساتھ بطور سلاد استعمال کیاجاتا ہے۔ اسے تازہ بھی کھایاجاتا ہے اور بعض جگہوں کے رہنے والے کھیرے کوسرکے کے اچار میں ڈال کے بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye
تِل نباتاتی گوشت
Til Nabatati Gosht