بند کریں
صحت مضامینغذا اور صحتصحت بخش غذا

مزید غذا اور صحت

پچھلے مضامین - مزید مضامین
صحت بخش غذا
انسان کاموڈخوشگوار بناتی ہے
شوکت رحمان خٹک:
متوازن اور غذائیت بخش غذائیں انسان کو دماغی اور جسمانی طور پرصحت مندرکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج کی تکخی ختم کر کے اس کے موڈکو خوشگوار بنادیتی ہے۔ انسان میں ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ جنک فوڈکااستعمال اور کھانے میں ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہے جوڈپریشن کاسبب بنتی ہے اور انسانی رویوں پربری طرح اثرانداز ہوتی ہے۔محققین کاکہنا ہے کہ جو غذا انسان استعمال کرتا ہے وہ اس کے جذبات ، محسوسات اور حتیٰ کہ خیالات پر بھی براہ راست اثرانداز ہوتی ہے۔ اگر انسان اندرونی اور بیرونی طور پر تندرست اور چاقوچوبند ہے تو اس کے خیالات ہمیشہ مثبت رہیں گے اور وہ اپنی روزمرہ کی تمام سرگرمیاں بغیر کسی غصے تھکان اور ڈپریشن کے بخوبی سرانجام دے گا۔ اگر انسان واقعی اپنی زندگی میں خوشی اور مسروررہنا چاہتا ہے توغذائیت بخش خوش رکھنے والی غذاؤں کاضرور استعمال کرے۔ ذیل میں کچھ ایسی ہی فائدہ مند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
مسورکی دال:
وٹامن بی سے بھرپور دالوں کاباقاعدہ استعمال انسان میں توانائی کی ضرورت کوپورا کرنے میں مدد دیتا ہے جب انسان میں ان وٹامنز کی کمی واقع ہوتی ہے تو وہ ہروقت تھکاتھکا اور بیزارنظرآتا ہے۔
مچھلی:
مچھلی کودماغی غذاتصور کیاجاتا ہے جس میں اومیگا تھری اور ضروری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ یہ انسان کے موڈکوبہتربناتے ہیں جس کے استعمال نے انسانی جسم مشین کی طرح کام کرتا ہے اگر آپ مچھلی کے شوقین نہیں ہیں تو اس کی جگہ اخروٹ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ مٹھی بھر اخروٹ کااستعمال جسم کو95فیصد تک اومیگا3فراہم کرتا ہے۔
کیلا:
کیلاپوٹاشیم اور وٹامن بی سے بھرپور غذاہے۔ اس میں شامل وٹامن بی انسانی جسم میں توانائی ، نظام انہظام اور صحت مند اعصابی نظام کو مستحکم اورمضبوط بنانے کے لئے اکٹھے کام کرتے ہیں۔ یہ جسم میں ان صحت مندخلیوں کودوبارہ سے بننے میں مدد دیتے ہیں جو انسانی جلد کوخوبصورتی برقرار رکھنے، بالوں اورناخنوں کوصحت بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ کیلے میں شامل غذائی اجزالگاتار ان خلیوں کونشوونما کرتے رہتے ہیں۔
ترش پھل:
وٹامن سی سے بھرپورترش غذائیں جیسے کہ سنگترہ، لیموں، اسٹرابیری وغیرہ انسان کی پریشانی اور ڈپریشن کودوڑ بھگانے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ انسانی جسم کے نظام (Serotonic) کی پیداوار کوبڑھتا ہے۔ یہ ایک اہم کیمیکل ہے جوانسان کی بھوک کو متحرک کرتا ہے اس کے محسوسات کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے موڈ کوبھی خوشگوار رکھتا ہے۔ وٹامن سی سے بھر پور غذائیں انسان کو شدید تناؤ یاڈپریشن کے وقت مدددیتی ہیں۔
اخروٹ:
اخروٹ کااستعمال ہڈیوں اور دانتوں کومضبوط اور صحت مندرکھتاہے۔ یہ جسم میں نئے خلیوں کی نشوونما کوفعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اخروٹ انسانی جسم میں انسولین کے عمل کو بڑھانے اور گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اخروٹ میں شامل (Poly phemols) اور دوسرے اینٹی اوکسیڈینٹ دماغ کے اعصابی رابطوں کو مضبوط بناتے ہیں انسان کواچھا نظر آنے اور اچھامحسوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پاپ کارن:
کاربوہائیڈریٹ اور امائنوایسڈ سے بھرپور غذا ہے۔ اس میں انسان کوریلیکس کرنے اور اس کے موڈکوخوشگوار بنانے والے غذائی اجزاء بہ کثرت شامل ہوتے ہیں ۔ یہ انسانی جسم میں Serotonic کی پیدوار بڑھانے میں مدددیتا ہے جوانسانی موڈ کواچھا رکھنے میں مدد دیتاہے۔
دودھ:
انسانی جسم کے لئے نہایت مفید غذاہے اس میں شامل غذائی اجزاء، کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین انسان کے موڈپر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انسان میں ڈپریشن اور موسمی اثرات کی وجہ سے بدنظمی عام طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے جبکہ دودھ میں پائے جانے والے اجزاء انسان کو انتہائی ڈپریشن کی حالت میں بھی پرسکون اور خوش رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
پنیر:
ایک حیرت انگیز غذائیت بخش ہے جو کیلشیم، پروٹین، زنک اور دوسرے معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ انسانی جسم خود سے زنک پیدا نہیں کرپاتالہذا غذائی معدنیات کاباقاعدہ استعما ل انسان کے روزانہ کے کوٹے کوپورا کردیتا ہے۔ کیلشیم کی طرح زنک بھی خلیوں کی نشوونما اور تشکیل میں اہم کرداراداکردیتا ہے۔ یہ بالوں ، جلد، بینائی حتیٰ کہ انسان کے چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت کوبھی تیز کردیتا ہے۔ قدرتی طور پر چکنائی وال پنیر جیسے کہ بکری کے دودھ سے بننے والی پنیر انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے جسے سینڈوچ کے ساتھ بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے