Vitamin D - Article No. 899

وٹامن ڈی - تحریر نمبر 899
قوت مدافعت بڑھانے میں اس کاکلیدی کردار ہے
جمعہ 18 مارچ 2016
دل کی بیماری:
ہائی بلڈ پریشر اور دل کے پٹھوں کے نقص Cardiomyopathyکا باعث وٹامن ڈی3کی کمی کو پایا گیا ہے۔ وٹامن ڈی 3کے اضافی سپلیمنٹ سے ان دونوں بیماریوں میں مبتلا لوگوں میں اموات کے خطرات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ RASہارمونز کا ایک ایسا نظام ہے جو بلڈ پریشر اور جسم میں موجود مائع کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
(جاری ہے)
جب خون کاحجم کم ہوتو گردوں میں موجود خلئے براہ راست دوران خون میں رینن نامی ایک پروٹین خارج کرتے ہیں جو وٹامن ڈی3کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔
ہڈیوں کی صحت:
وٹامن ڈی 3کاسب سے نتیجہ خیزاثر ہڈیوں کی صحت کو برقرا ر رکھنا ہے۔ وٹامن ڈی3کیلشیم کے جذب ہونے کو بڑھتا ہے، ہڈیوں کی صحت کے لئے کیلشیئم اور فاسفیٹ کی سطح کو قائم رکھتا ہے۔وٹامن ڈی 3نہ صرف ہڈیوں کی نشوونما کیلئے بلکہ یہ آسٹیوبلاسٹ اور آسٹیوکلاسٹ ہڈیوں کی دوبارہ تشکیل کیلئے بھی ضروری ہے۔ وٹامن ڈی 3کی کمی سے ہڈیاں پتلی آسانی سے ٹوٹنے والی اور بے ڈھنگ ہوجاتی ہیں۔ اس کی کمی بچوں میں رکٹس Ricketsاوبالغ افراد میں Osteomaiaciaکا باعث بنتی ہے۔
جلد کی صحت :
وٹامن ڈی 3میکروفجسس Macrophagesنامی سفید خلیوں کی ایک قسم کو تحریک بخشتا ہے اور یہ سفیدخلئے مہاسوں کو ختم کردیتے ہیں۔ یہ مہاسی بیکٹیریا سے لڑنے کے سلسلے میں ایک نہایت اہم خصوصیت ہے ۔ باقی سفید خلئے مہاسوں والے بیکٹریا کو سوزش کے ذریعے مار ڈالتے ہیں۔ یہ بیکٹریا ایسی پروٹین خارج کرسکتے ہیں جو کہ سوزش کاباعث بن کر خود جلد کو ہی تباہ کردیں ۔ دونوں کی سرخی اور سوجن کی یہی وجہ ہے۔
بہترین قوت مدافعت:
قوت مدافعت بڑھانے میں وٹامن ڈی تھری کابنیادی کردار ہے۔ اس کی وجہ سے انسانی صحت کے تحفظ کے ایک اہم عنصر کے طور پرمانا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی 3کو طبعی مدافعتی نظام کے طور پربیان کیا جاتا ہے اور Vitamin D 3 receptor CDRSکے فعال ہونے پر کیلشیم کے تحلیل ہونے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

بڑھتی عمر میں صحت بخش غذائیں کھائیں
Barhti Umar Mein Sehat Bakhsh Ghizain Khaain

وٹامن D قولون کینسر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai

گنے کے جوس کے کرشماتی فوائد
Ganne Ke Juice Ke Karishmati Fawaid

مصالحہ جات کی افادیت
Masala Jaat Ki Afadiyat

شہد غذا بھی شفا بھی
Shehad Ghiza Bhi Shifa Bhi

صحت بخش خشک میوہ جات
Sehat Bakhsh Khushk Mewajat

وٹامن ”K“ ناگزیر غذائی عنصر
Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar

صحت کو بہتر بنانے کے لئے یہ عادات بھی اپنائیں
Sehat Ko Behtar Banane Ke Liye Yeh Aadaat Bhi Apnain

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen