Gurdon Ke Masail Aur Alamaat - Article No. 2497

گردوں کے مسائل اور علامات - تحریر نمبر 2497
گردوں کے مسائل اور امراض بلڈ پریشر کی طرح ”خاموش قاتل“ میں شمار ہوتے ہیں،یعنی ان کی کوئی واضح علامات نظر نہیں آتیں
ہفتہ 23 جولائی 2022
ویسے یہ حقیقت ہے کہ گردے کے اکثر مریضوں کو اپنے مرض کا علم ہی نہیں ہوتا۔اس کی بہترین تدبیر معالج سے باقاعدہ رجوع رہنا ہے،یعنی کم از کم تھرپارکر جیسے خشک اور گرم علاقوں کے رہنے والوں کو ہر برس چیک اپ کراتے رہنا چاہیے،بشرطے کہ ان کے حالات اس کی اجازت دیں۔اگر آپ کا بلڈ پریشر نارمل ہو،شکر اور لحمیہ (پروٹین) بھی پیشاب میں شامل نہ ہو تو پھر گردے کے مرض کا امکان نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
نشاستے دار غذاؤں کی کثرت سے ذیابیطس کے ہونے کا خطرہ رہتا ہے،اس لئے چیک اپ سے اس مرض کا کھوج بھی لگ سکتا ہے اور پھر اس کا علاج اور تدبیر کی ضرورت بھی ہوتی ہے،جس میں غذائی احتیاط کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،نشاستے دار اشیاء کی مقدار کم کرنی پڑتی ہے۔صحت مند افراد کی غذا میں نشاستے دار اشیاء کی زیادہ مقدار سے نقصان کا امکان نہیں ہوتا۔جو افراد ریگستانی علاقے (جیسے تھرپارکر،مٹھی وغیرہ) میں رہتے ہیں،صاف پانی کا زیادہ استعمال اُن کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔صاف پانی گردوں کا سب سے اچھا دوست ہے۔زیادہ پانی پینے سے گردوں اور مثانے میں پتھری کے بننے کا خطرہ نہیں رہتا۔روزانہ کی غذاؤں میں کھیرا،ککڑی،کچری،پھوٹ،کلتھی (اس کے دانے السی سے مشابہ ہوتے ہیں) شامل رکھنا چاہیے۔ان غذاؤں کے کھانے سے گردوں میں پتھری نہیں بنتی،بلکہ خارج ہو جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان مفید غذاؤں میں سے کلتھی کو طب کی ادویہ میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔اسے فارسی میں سنگ شکن کہتے ہیں۔اس کی دال بھی پکا کر گردوں کے مریض کو کھلاتے ہیں۔یہ دال موٹاپے کو بھی کم کرتی ہے۔یہ انگریزی میں ہارس گرام کہلاتی ہے۔
Browse More Liver

گردوں کی صحت بہتر رکھنے کے لئے کیا اقدامات کرنے چاہئیں
Kidney Ki Sehat Behtar Rakhne Ke Liye Kya Iqdamat Karne Chahiyen

ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen

گردوں کا مرض
Gurdon Ka Marz

گردوں کے امراض اور ان سے بچاؤ
Gurdon Ke Amraz Aur In Se Bachao

موٹاپا گردوں کے لئے خطرناک
Motapa Gurdon Ke Liye Khatarnak

8 عادات جو کریں گردے فیل
8 Adaat Jo Kareen Gurde Fail

گردوں کے مسائل اور علامات
Gurdon Ke Masail Aur Alamaat

گردوں کے لئے مفید غذائیں اور مشورے
GurdooN Ke Liye Mufeed Gazayeen Aur Mashware

گردوں کی حفاظت کیجیے
Kidneys Ki Hifazat Kijye

پیزابرگر کھانا کیا عقلمندی ہے؟
Pizza Burger Khana Kiya Aqalmandi Hai

گردوں کی بیماریوں سے نجات!
Gurdoon Ki Bimari Se Elaaj

ہرسال ہزاروں افراد کڈنی فیلرکا شکار
Har Saal Hazaron Afraad Kidney Failure Ka Shikaar