Pizza Burger Khana Kiya Aqalmandi Hai - Article No. 1664

Pizza Burger Khana Kiya Aqalmandi Hai

پیزابرگر کھانا کیا عقلمندی ہے؟ - تحریر نمبر 1664

آج کل کے دور میں زیادہ تر لوگ فاسٹ فوڈز کو کھانا پسند کرتے ہیں اور گھر کے کھانے پر اس کو ترجیح دیتے ہیں۔

منگل 3 ستمبر 2019

ثناء طارق
آج کل کے دور میں زیادہ تر لوگ فاسٹ فوڈز کو کھانا پسند کرتے ہیں اور گھر کے کھانے پر اس کو ترجیح دیتے ہیں۔نوجوان نسل کا زیادہ رجحان بھی باہر کے کھانوں اور برگر کی طرف ہے۔نوجوانوں اور بچوں کے ہر دلعزیز جنگ فوڈز جنہیں یہ نہایت شوق و رغبت سے کھاتے ہیں جیسے پیزا،برگر،نوڈلز وغیرہ ان کی صحت کے لئے انتہائی خطر ناک زہر کاکام سر انجام دے رہے ہیں والدین سمجھتے ہیں کہ یہ تمام چیزیں بچوں کو فراہم کرکے وہ اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے سبکدوش ہورہے ہیں حالانکہ قطعی ایسا نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے جانے انجانے میں زہر خرید کر خوشی خوشی کھلا رہے ہیں۔

حالیہ دور میں نوجوان نسل اور کم عمر بچوں میں موٹاپا،امراض قلب،گردوں کی خرابی اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا معاشرے میں تیزی سے پھیلنے کی سب سے اہم وجہ مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ یہی غذائیں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


پچھلے دنوں میرا ایک عزیز رشتے دار کا گیارہ سالہ بیٹا سکول سے گھر آنے کے بعد سر میں شدید درد کی شکایت کرنے لگا۔ماں نے تھکن اور بھوک کی وجہ سے سر میں ہونے والی معمولی درد سمجھ کر لیموں پانی بچے کو بنا کر دیا جس کو پینے کے بعد بچے کی حالت مزید غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا تھا بھاگم بھاگ بچے کو قریبی ہسپتال کی ایمر جنسی میں لے جایا گیا وہاں جا کر معلوم ہوا بچے کے بلڈ پریشر انتہائی خطر ناک حد تک ہائی ہونے کی وجہ سے اس کے آدھے جسم پر فالج کا حملہ ہو گیا ہے اگر بچے کو بروقت ہسپتال لے جایا جاتا تو اس کی حالت اتنی خراب نہیں ہوتی مزید یہ ہے کہ ماں کی لا علمی اور لا پرواہی کی وجہ سے صورتحال بگڑ گئی لہٰذا ڈاکٹرز کے مطابق اگربچے کو ایک منٹ کی تاخیر سے ہسپتال لے جایا جاتا تو اس کے دماغ کی شریان پھٹ کر موت واقع ہو سکتی تھی۔


آپ تصور کر سکتی ہیں اتنی کم عمر میں بچے کو ہائی بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماری کا لا حق ہو جانا والدین کے لئے کس قدر پریشانی کا باعث ہو گا اور ان بیماریوں کا کم عمری میں مبتلا ہو جانے کا اہم بنیادی سبب بازار کی تیار کردہ بظاہر صاف ستھری اور ذائقہ دار لگنے والی اشیاء ہوتی ہیں بازاروں میں ٹھیلوں اور ریڑھیوں پر ملنے والی کھانے پینے کی چیزیں بھی ہماری صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔
اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جس کی زیادتی کی وجہ سے ہمارا اندرونی جسمانی نظام شدید متاثر ہوتا ہے روزانہ ہم ایسے فوڈز کھا رہے ہوتے ہیں جس میں سوڈیم کی شرح کا فی زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں لہٰذااپنے کھانے پینے کی اشیاء کی لسٹ میں فوراً ان چیزوں کو ترک کر دیں جو ہماری صحت کی دشمن ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی عام طور پر زندگی میں باہر کی اشیاء کا کم استعمال کریں جیتنا ممکن ہو گھر کے کھانے کا انتخاب کریں کیونکہ گھر کا کھانا تازہ اور ہر قسم کے جراثیم اور بیماریوں سے پاک ہوتاہے۔

آج کل کے لوگوں نے کاروبار میں اضافے کے لئے فاسٹ فوڈز کی طرف رجحان کرواتے ہیں دوسرے لوگوں کا جس میں ان کی آمدنی میں اضافہ اور ہمارے جسم میں بیماریوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے اس لیے گھر کاکھانا سب سے بہترین انتخاب ہے۔

Browse More Liver