Diabetes Ke Mareez Puchte Hain - Article No. 2329

Diabetes Ke Mareez Puchte Hain

ذیابیطس کے مریض پوچھتے ہیں - تحریر نمبر 2329

ہم کون سا پھل کتنی مقدار میں کھائیں

منگل 21 دسمبر 2021

ذیابیطس کے مریضوں میں پھلوں کے استعمال سے متعلق کچھ ابہام پائے جاتے ہیں۔اگر وہ ماہرین غذائیت اور معالجین سے پھلوں کی تفصیل معلوم کر لیں یا گوگل پر بھی تلاش کر لیں کہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں کون کون سے پھل مدد دے سکتے ہیں تو ان کی پریشانی کم ہو سکتی ہے۔
خربوزہ
اس پھل کے بھی چند ٹکڑے کھانا ہی مفید ہو گا کیونکہ پورا خربوزہ 8.7 گرام شوگر رکھتا ہے جو مریضوں کے لئے نامناسب مقدار ہے۔

کیوی
ایک کیوی گوکہ یہ ترش اور لیمونی پھل ہے اور ذائقہ دار بھی ہے۔اس سے آپ کو صرف 6 گرام شکر ملے گی۔
آواکادو
اگر آپ اس پھل کو پسند کرتے ہیں تو ایک چھوٹے سائز کا پھل کھا سکتے ہیں۔کیونکہ اس میں 1.3 گرام شکر موجود ہے جو خطرہ نہیں بنتی۔

(جاری ہے)


تربوز
یہ پھل آپ ایک چائے کی پیالی کی مقدار میں کھا سکتے ہیں۔

اس میں 9 گرام شکر موجود ہے۔
رس بھری
یہ بھی ایک پیالی کے برابر لی جائیں تو 5 گرام تک شوگر ملتی ہے۔
اسٹرابیریز
ایک چائے کی پیالی میں 6 یا 7 اسٹرابیریز لے کر کھائی جا سکتی ہیں۔اس مقدار میں 7 گرام شکر ملتی ہے۔
مالٹا
ایک مالٹے میں 12 گرام شوگر موجود ہے۔
انگور
بے شک انگور آپ کو پسند ہو سکتے ہیں مگر آپ کو چار سے چھ دانے کھانے ہی ضروری ہیں۔
کیونکہ پورے ایک گچھے میں 18.1 گرام شکر ہے جو مضر صحت ثابت ہو گی۔
انار
پورے ایک درمیانے حجم کے انار میں 10.1 گرام شکر موجود ہے جو مریضوں کے لئے مناسب مقدار نہیں لہٰذا آپ تین سے چار چائے کے چمچ کے برابر انار دانے کھا سکتے ہیں۔
بلیک بیریز
یہ بھی ایک پیالی کے برابر لی جائیں تو 7 گرام تک شوگر جسم میں جاتی ہے۔

پپیتا
نظام ہاضمہ درست رکھنے کے لئے پپیتے جیسا پھل بے حد معاون ہوتا ہے آپ ہفتے میں دو ایک بار 1/2 کپ کے برابر پپیتا کھا سکتے ہیں۔اس پھل میں 6.1 گرام شکر ہے۔
سیب
1/2 کپ سیب مناسب خوراک ہے کیونکہ پورے سیب میں 5.7 گرام شکر ہے اور یہ مقدار ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید نہیں۔
آڑو
ایک درمیانے سائز کے آڑو میں 39 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ شکر 1.5 تک پائی جاتی ہے۔

انناس
ممکن ہے کہ انناس آپ کو بہت اچھا لگتا ہو مگر شوگر کے مریض اس کی ایک ہی پھانک (ٹکڑا) کھائیں تو اچھا ہے کیونکہ اس پورے پھل میں 11.9 گرام تک شوگر پائی جاتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
کچھ پھل انتہائی مٹھاس رکھتے ہیں ان میں آم سرفہرست ہیں۔عموماً سب ہی آم شوق سے کھاتے ہیں مگر شوگر کے مریضوں کو خاص احتیاط کرنی ضروری ہے۔اپنے معالج سے معلوم کر لیں کہ کیا ایک ٹکڑا کھانا مفید ہو گا؟اسی طرح کھجور ایک عدد کھانے میں تو مضائقہ نہیں مگر چار چھ دانے کھانا مضر ہو سکتا ہے۔

Browse More Sugar