Sabz Rang Ke Saib Diabetes Ke Marizoon Ke Liye Mufeed - Article No. 2584
سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید - تحریر نمبر 2584
سیب بہت زود ہضم پھل ہے،اسے روزانہ کھانا چاہیے
منگل 22 نومبر 2022
ایک نئی تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہیں،البتہ انھیں سرخ رنگ کے سیب کھانے سے احتراز کرنا چاہیے،کیونکہ یہ اُن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔سیب ایک مانع تکسید (Antioxidant) پھل ہے۔اس میں موجود مانع تکسید اجزاء مختلف قسم کے سرطانوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔سیب میں ریشے اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔اس میں موجود پولی فینالز (Polyphenols) جیسے مفیدِ صحت اجزاء نہ صرف فربہی دور کرنے میں مدد دیتے ہیں،بلکہ ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لا کر فالج جیسی بیماری سے بھی بچاتے ہیں،اسی طرح اس میں پائے جانے والے فلیوونائڈز (Flavonoids) بھی فالج کے خطرے کو کم کر دیتے ہیں۔
سیب کھانے سے ذیابیطس قسم۔2 کا خطرہ کم بھی ہو سکتا ہے۔سیب جگر کے لئے بھی بہت فائدہ مند پھل ہے۔
یہ جگر سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس لئے ہمیں اپنی روزانہ کی غذاؤں میں دوسرے پھلوں کے ساتھ سیب کو بھی ضرور شامل کرنا چاہیے،تاکہ ہمارا جگر صحت مند رہے۔اس کے علاوہ سیب میں ایک صحت بخش جزو پیکٹن (Pectin) بھی پایا جاتا ہے،جو بڑی آنت میں موجود مفیدِ صحت بیکٹیریا کی نشوونما کرتا ہے،جس سے بڑی آنت امراض سے محفوظ رہتی ہے۔سیب کھانے سے قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔سیب بہت زود ہضم پھل ہے،اسے روزانہ کھانا چاہیے۔
سیب کھانے سے ذیابیطس قسم۔2 کا خطرہ کم بھی ہو سکتا ہے۔سیب جگر کے لئے بھی بہت فائدہ مند پھل ہے۔
(جاری ہے)
Browse More Sugar
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
ماہِ صیام اور ذیابیطس
Mah E Siyam Aur Ziabetus
مستقبل میں ذیابیطس کی اقسام
Mustaqbil Mein Diabetes Ki Iqsam
ماہِ صیام ․․․․․ ذیابیطس اور احتیاطی تدابیر
Mah E Siyam - Diabetes Aur Ehtiyati Tadabeer
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید
Sabz Rang Ke Saib Diabetes Ke Marizoon Ke Liye Mufeed