Badsoorat Muskurahat Ka Khatma - Article No. 2428

Badsoorat Muskurahat Ka Khatma

بدصورت مسکراہٹ کا خاتمہ - تحریر نمبر 2428

اب آپ کی بدنما مسکراہٹ کو خوبصورت بنانا ایک سہل کام ہو گیا ہے

جمعرات 28 اپریل 2022

دانتوں کے حوالے سے ہونے والی ایک نئی ایجاد کے بعد اب آپ کی بدنما مسکراہٹ کو خوبصورت بنانا ایک سہل کام ہو گیا ہے۔سالوں سے بچے ریل کی پٹریوں سے مشابہ دھاتی برسیز (Braces) کا استعمال کرتے آ رہے ہیں اور دوسرے بچے ان کو مذاق کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
اب برطانیہ کے ایک دندان ساز نے ایک ایسی تدبیر نکالی ہے جس کے ذریعے یہ برسیز دانتوں کے سامنے کی جانب لگانے کی بجائے اندر کی جانب لگائے جا سکیں گے۔
یہ برسیز کسی عام دھات سے بھی تیار کئے جا سکتے ہیں اور 9 تیراط ہونے کے 10 گرام سے بھی تیار کئے جا سکتے ہیں۔کیونکہ سونے کی یہ قسم بہت ہلکی ہوتی ہے اور اس کو بہت آسانی سے کسی بھی شکل میں موڑا جا سکتا ہے اور اس کو استعمال کے بعد ری سائیکل کرکے زیورات بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


”دانتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کبھی بھی تاخیر نہیں ہوتی ہے۔

جیسے کہ ہونٹوں سے باہر نکلے ہوئے دانت‘دانتوں کے درمیان خلاء اور مڑے ہوئے ٹیڑھے دانتوں کو ان کی درست حالت میں آسانی سے واپس لایا جا سکتا ہے۔“Wimpole London Lingual Orthodontic Clinic کے بارنی اور ماہر دندان ڈاکٹر آصف چٹو نے حال ہی میں رپورٹرز کو بتایا ان بریسز کو فٹ کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے دھاتی بریکٹس کا سہارا لیا جائے گا تاکہ ان بے ترتیب دانتوں کو ایک ترتیب اور قطار میں درست حالت میں لایا جا سکے جیسے کہ دانتوں کا قدرتی انداز ہوتا ہے۔

Browse More Teeth