Motiyon Jaise Dant Aap Ke Bhi Ho Sakte Hain - Article No. 2513
موتیوں جیسے دانت آپ کے بھی ہو سکتے ہیں - تحریر نمبر 2513
چند تباہ کن عادتوں کو چھوڑیئے پھر دیکھئے
ہفتہ 13 اگست 2022
پریشان کن صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب آپ روزانہ دن میں دو بار برش بھی کرتے ہوں،غذائیں بھی توانائی بخش کھا رہے ہوں مگر پھر بھی دانت خراب ہوں۔طبی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ایسی عادات ہوتی ہیں جو دانتوں کو خراب کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
درج ذیل ایسی عادات سے متعلق جاننا ضروری ہے تاکہ لمبی عمر تک دانتوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
کہیں آپ فوری توانائی بحالی کے مشروبات تو نہیں پیتے؟
آج کل نوجوانوں میں انرجی ڈرنکس کے استعمال کو لائف اسٹائل کا حصہ مانا جاتا ہے۔
اخروٹ توڑنا اور سخت چیزیں چبانا
صرف گاجر اور سیب چبانے سے دانتوں کو نقصان نہیں پہنچتا باقی اخروٹ یا ٹافیاں توڑنے اور چبانے سے دانتوں کے عضلات میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔
دانتوں کی پالش بار بار کرانا
موتیوں کی مانند چمکتے دانت کسے نہیں بھاتے مگر بار بار پالش کرانا یا گھریلو ٹوٹکوں سے انہیں چمکدار بنانا گویا انہیں نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔دنداسہ (سک) مسوڑھے چھیل بھی سکتا ہے۔روزانہ یا بار بار اسے استعمال کرنا مناسب نہیں۔
بار بار میٹھے سوڈے کا استعمال بھی صحیح نہیں
کبھی کبھار اس ٹوٹکے پر عمل کر لیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں مگر حساس دانتوں کے لئے یہ ٹوٹکا مضر ثابت ہوتا ہے۔خیال رہے کہ ہونٹوں کے اطراف اور مسوڑھوں پر ورم یا سوزش ہونے کی صورت میں فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
کہیں آپ کو بار بار کھانے کی عادت تو نہیں
کچھ لوگ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے نظر آتے ہیں۔ایسے لوگ غذائیت کا خیال نہیں رکھتے اور بلاضرورت بھی کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں۔اس بری عادت کی وجہ سے منہ میں تیزابیت بڑھتی ہے۔شوگر اور بیکٹیریا کثرت سے پیدا ہوتے ہیں۔اگر کسی کو قے آ جائے تو نرم برش کے ساتھ فلورائیڈ کے جز والی ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کر لینے چاہئیں۔یاد رکھیں کہ معدے کا تیزاب منہ اور دانتوں کی صحت کے لئے بے حد خطرناک ہے۔
ڈینٹسٹ سے پرہیز نہ کیجئے
گوکہ علاج معالجہ کرانا مہنگا لگتا ہے مگر خیال رہے کہ اگر آپ وقتاً فوقتاً ڈینٹسٹ سے دانتوں کا معائنہ نہیں کراتے تو منہ کی کسی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔اس سے پہلے کہ دانتوں میں کیڑا لگ جائے اور آپ کو Root Canal کرانے کی نوبت آ جائے بہتر یہی ہے کہ ہر چھ سات ماہ بعد دانتوں کی پیشہ ورانہ صفائی کرا لیا کریں۔روزانہ دانت صاف کرنے کے لئے Soft برش استعمال کرنا اہمیت سے خالی نہیں۔
آلو کے چپس زیادہ مقدار میں نہ کھانا ہی بہتر ہے
دراصل آلو میں نشاستہ ہوتا ہے جو دانتوں کے درمیان خلا میں پھنس جاتا ہے اور یہی نشاستہ بیکٹیریا کی افزائش کرتا ہے۔
دانتوں کے لئے کافی بھی زیادہ اچھی نہیں
کافی کا استعمال حد سے بڑھنا اچھا نہیں کیونکہ یہ دانتوں کی رنگت کو متاثر کرتی ہے۔
تمباکو نوشی
یہ دانتوں کو زرد کر دیتی ہے اور عمومی صحت بھی برباد کرتی ہے۔مختلف سرطانوں کے محرکات میں ایک اہم محرک تمباکو نوشی بھی ہے۔غرضیکہ یہ تمام مضر عادات دانتوں کی صحت متاثر کر سکتی ہیں۔بہتر یہی ہے کہ منہ اور دانتوں کو بیکٹیریا سے پاک رکھنے کی حتی الامکان کوششیں کی جاتی رہیں۔
Browse More Teeth
بچوں کے منہ کی صحت کا خیال رکھیں
Bachon Ke Moun Ki Sehat Ka Khayal Rakhain
اپنے دانتوں کی حفاظت کیجیے
Apne Danton Ki Hifazat Kijiye
موتیوں جیسے دانت آپ کے بھی ہو سکتے ہیں
Motiyon Jaise Dant Aap Ke Bhi Ho Sakte Hain
بدصورت مسکراہٹ کا خاتمہ
Badsoorat Muskurahat Ka Khatma
موتیوں جیسے جگمگاتے دانت
Motiyon Jaise Jagmagate Daant
قہوہ اور دانت کا درد
Qehwa Aur Dant Ka Dard
چمکتے دانت
Chamakte Daant
نوشہرہ میں دانتوں کے دائمی نقصان کی وجوہات اور ان کا تدارک
Noshera Main Dantoon K Daimi Nuqsan
دانتوں کو سفید،چمک دار اور صحتمند بنائیں
Dantoon Ko Safeed Chamakdar Or Sehatmand Banain
باروڈونٹالجیا
Barodontalgia
آپ کی مسکراہٹ کا راز،خوبصورت دانت
Ap Ki Muskurahat Ka Raaz - Khobsorat Dantt
لاہوری نمک موزوں انتخاب
Lahorei Salt - MozooN Intekhab