6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

پانچ گھنٹے تک سونے والے افراد میں بیماری کے امکانات 16 فی صد زیادہ ہوتے ہیں،محققین

بدھ 6 مارچ 2024 13:31

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ رات کو چھ گھنٹے سے کم کی نیند لینے والوں کے صحت مند غذا کھانے کے باوجود ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 16 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔سوئیڈن کی یونیورسٹی آف اپسالا میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے 2 لاکھ 50 ہزار کے قریب برطانوی شہریوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے جائزہ لیا۔

تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ رات تین سے چار گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات سات گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں 41 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔ جبکہ پانچ گھنٹے تک سونے والے افراد میں بیماری کے امکانات 16 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج کی مزید تصدیق کے لیے مزید مطالعوں کی ضرورت ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ نتائج کے مطابق صرف صحت مند غذا مستقل طور پر نیند کی کمی کا ازالہ نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

جامعہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور محقق کرسچین بینیڈکٹ کے مطابق تحقیق کے نتائج تشویش کا سبب ہونے کے بجائے اس بات کی یاد دہانی ہونے چاہیئے کہ نیند صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ عموما نیند کو فوقیت دینے کی تجویز دیتے ہیں۔ البتہ، وہ یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایسا ہر بار ممکن نہیں ہوتا۔ٹائپ 2 ذیا بیطس جسم میں شوگر کو تحلیل کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے، انسولین کے جذب ہونے میں مشکل کا سبب بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح بلند ہوجاتی ہے۔وقت کے ساتھ یہ صحت کو سنجیدہ نوعیت کے نقصانات پہنچا سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی