پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

جمعہ 16 فروری 2024 20:25

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) صحت مند گردے ہماری زندگی کیلئے نہایت ضروری ہیں، عام طور پر شاید ہی کوئی سوچتا ہے کہ گردوں کا اس کی صحت پر کتنا دارومدار ہے، پچھلے پندرہ سالوں سے گردوں کے مسائل میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان کا شمار ان ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہوتا ہے جہاں گردوں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں اور ان امراض کے باعث ہر سال بیس ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں، بد قسمتی سے یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی گردے کافی حد تک خراب ہو چکے ہوتے ہیں۔

گردوں کا علاج ایک مہنگا علاج ہے ڈائلیسزاور کڈنی ٹرانسپلانٹ پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ اس خطرناک بیماری کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، شوگر اور بلڈپریشر کی طرح گردوں کی بیماری بھی ہمارے لائف سٹائل سے جڑی ایک بیماری ہے جیسے ہم اپنا لائف سٹائل بدل کر بآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں، ضرورت ہے تو صرف نالج اور ڈسپلن کی، آج ہم گردوں کے افعال اس کی خرابی کی وجوہات،علامات اور احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں بات کریں گے۔

(جاری ہے)

گردے خراب ہونے کی بیشمار وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن گردے خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ شوگر کی بیماری ہے، شوگر کی بیماری میں مبتلا 60 فیصد لوگ کچھ عرصہ بعد گردوں کے مریض بھی بن جاتے ہیں، دوسرے نمبر پر ان لوگوں کے گردے زیادہ خراب ہوتے ہیں جن کا بلڈپریشر سالہا سال سے ہائی رہتا ہیں اور وہ اس کو کنٹرول نہیں کرپا تے، ایسے مریضوں کے گردے بھی کچھ عرصہ بعد خراب ہونے لگتے ہیں تیسرے نمبر پر گردے کی سوزش کے مریض پائے جاتے ہیں یہ ایسے مریض ہوتے ہیں جن کے پیشاب میں پروٹین آتا ہے اور یوریاکیرئٹنائن بھی زیادہ ہوتا ہے، ایسے کیسز میں ڈائیلیس زکی ضرورت نہیں پڑتی اور گردوں کی مناسب دیکھ بھال اور علاج کے ذریعے انہیں ٹھیک کیا جا سکتا ہے، چوتھے نمبر پر گردوں کی بیماری کے سب سے زیادہ جو مریض دیکھے جاتے ہیں وہ گردوں کی پتھری کے مریض ہوتے ہیں اس قسم میں 30 سی45 سال تک کے لوگ ہوتے ہیں۔

گردے کی پتھری اس وقت بنتی ہے جب ویسٹ میٹریل کی تعداد گردوں میں ایک خاص حد سے تجاوز کر جاتی ہے تو یہ مادے گردوں میں جمنا شروع ہو جاتے ہیں اور ایک سٹون کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، شروع میں یہ سٹون دو سے تین ملی میٹر سائز کے ہوتے ہیں تو یہ کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچاتے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے سائز میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور جب یہ سائز میں کافی بڑے ہو جاتے ہیں تو مریض کو تکلیف دینا شروع کر دیتے ہیں اور گردوں میں انفیکشن پیدا کر دیتے ہیں، اس انفیکشن کی وجہ سے بھی گردے خراب ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ درد کیلئے لی جانے والی ادویات کا سالہا سال استعمال اور اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے دریغ استعمال دِل اور نظام انہضام کیلئے لی جانے والی ادویات کا لمبے عرصہ تک استعمال بھی گردوں کی بیماری کاسبب بن سکتی ہیں، حکیموں کی ایسی ادویات جن میں ہیوی کیمیکل استعمال کئے جائیں ایسے کشتے اور معجون بھی گردوں کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں اسکے علاوہ کچھ لوگوں کے گردوں پر پانی کی تھیلیاں بن جاتی ہیں اسکی وجہ سے بھی گردے خراب ہو سکتے ہیں اور نوبت ڈائیلیسز تک پہنچ سکتی ہے۔

ایسے مریض جنہیں جگر کے مسائل ہوتے ہیں یا پھیپھڑوں کی خرابی کے مریضوں کو بھی گردوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، گردے خراب ہونے کی ایک اہم وجہ جوڑوں کے امراض بھی ہیں، اس میں ایسے مریض شامل ہیں جنہیں گھنٹیا کا مرض لاحق ہوتا ہے اس سے دوسرے اعضاء کے ساتھ ساتھ گردے بھی متاثر ہو جاتے ہیں، اب ہم اس کی علامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی