پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

جمعرات 7 مارچ 2024 22:51

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ،ڈین پی کے ایل آئی ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کا کہنا ہے راولپنڈی کے رہائشی برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے سات لوگوں کی جان بچائی گئی۔

(جاری ہے)

اسپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبے کی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں کی گئی،ڈاکٹر فیصل ڈار کا کہنا ہے 32سالہ عزیر بن یاسین کا عطیہ کردہ جگر دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک بچے اور جوان شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا،عزیر بن یاسین کا عطیہ کردہ لبلبہ ٹائپ ون ڈائبٹیز کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا،راولپنڈی میں انتقال کرنے والے شخص کے اعضاء بشمول جگر، لبلبہ، گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالے گئے،عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے دو مختلف اسپتالوں میں چار مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے،ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے مزید کہا عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے دو مختلف اسپتالوں میں چار مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے،ایک شخص کے عطیہ کردہ اعضاء سے سات سے دس لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں،پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ اعضاء کے عطیات نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی