پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پیر 18 مارچ 2024 17:15

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) گزشتہ سال پاکستان میں انسولین کی تین مرتبہ مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس کے نتیجے میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچے جان بحق ہوئے جبکہ سینکڑوں بچوں کے کئی اعضاء زندگی بھر کے لیے ناکارہ ہو گئے۔انسولین کی قلت پر منعقدہ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر، سابق وزراء اور سینیٹرز کے مطابق گزشتہ ایک سال میں قلت کے باعث انسولین کی قیمت میں 45 فیصد تک اضافہ ہوا۔

کانفرنس سے سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، پنجاب کے سابق نگران وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین سینیٹر ہمایوں مہمند اور ڈریپ کے افسران نے خطاب کیا۔اس موقع پر طبی ماہرین نے پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 100 فیصد انسولین بیرون ملک سے درامد کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی مصنوعی قلت پیدا کی جاتی ہے اور اکثر قیمتوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال تقریباً 6 ماہ تک پاکستان میں انسولین دستیاب نہیں تھی، ایک سال میں انسولین تین مرتبہ مارکیٹ سے غائب رہی، انسولین نہ ملنے کے باعث ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کومشکلات پیش آئیں، گزشتہ سال انسولین کی قیمتوں میں اوسطاً 45 فیصد اضافہ ہوا۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ افراد ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض ہیں، گزشتہ سال بروقت انسولین نہ ملنے کے باعث ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچے جاں بحق ہوئے۔ماہرین کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کی 100 فیصد انسولین درآمد کرتا ہے، پاکستان کو اپنی ضرورت کی انسولین خود بنانی چاہیے، حکومت کمپنیوں کی مدد کرے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں