سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

جمعہ 15 مارچ 2024 16:47

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) قائداعظم یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار بائیو انفارمیٹکس میں پروفیسر ڈاکٹر عامر علی عباسی اور ان کی ٹیم نے وبائی امراض کے ابتدائی مرحلے (فروری تا اکتوبر 2020) میں پاکستان میں کوویڈ۔19 کے انفیکشن کی شرح کم ہونے کی وجوہات ظاہر کی ہیں۔ ہمسایہ اور یورپی ممالک کے شرح اموات میںاضافہ کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان نے بہتر صورتِحال کا مظاہرہ کیا اور اموات کی شرح کم رہی۔

تحقیقی ٹیم نے پاکستان میں کوویڈ۔19 وائرس کے 203 جینوم نمونوں کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک تفصیلی جینیاتی تحقیق کی۔ ڈاکٹر عامر نے اپنے تحقیقی نتائج میں انکشاف کیا کہ بے ترتیب جینیاتی تبدیلیوں نے وائرس کے اثرات کو زائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

نتیجتاً متاثرہ افراد کے مدافعتی نظام کے مقابلے میں وائرس غیر اثر پذیر رہا۔ ڈاکٹر عامر کے مطابق ان جینیاتی تبدیلیوں نے کورونا وائرس پھیلنے کے اندازے سے اسے کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے شعبہ صحت پر بوجھ کم پڑا۔

انھوں نے دیگر عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔ مثلاً پاکستانی آبادی کی جینیات، صحت کی دیکھ بھال کے موثر نظام، اور مؤثر لاک ڈاؤن کی حکمت عملی، ممکنہ طور پر شرح اموات میں کمی لاتی ہے۔ ڈاکٹر عامر نے سارس کوویڈ۔2 کو سمجھنے کے لیے مطالعہ کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ مستقبل میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے اہم معلومات اور تجزیہ فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی