موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

ہفتہ 16 مارچ 2024 13:01

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چار برس کی عمر تک کی لڑکیوں کو موٹاپے کے سبب جوڑوں کی تکلیف کا سامنا ہے۔نیشنل چائلڈ میژرمنٹ پروگرام سے حاصل ہونے والے 1 لاکھ 20 بچوں کے ڈیٹا اور جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں لڑکیوں کے مسکیولو اسکیلیٹل (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں یا نس سے متعلقہ) مسائل سے متعلق شکایات لڑکوں کے مقابلے میں دُگنی پائی گئیں۔

ان تکالیف میں گھٹنے اور کمر کے مسائل سب سے عام تھے۔ماہرین کے مطابق چھوٹی بچیوں میں یہ تکلیف وزن میں زیادتی کے سبب تھی، تاہم لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے محققین کے مطابق وزن میں زیادتی کی وجہ سے لڑکوں میں اس طرح کے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے۔تحقیق میں محققین نے چار سے پانچ سال کے درمیان پرائمری سکول جانے والے 63 ہزار 418 بچوں اور چھ سال بعد 55 ہزار 364 بچوں (جب بچے 10 سے 11 برس کے ہوگئی) کا ڈیٹا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جب ان بچوں نے پرائمری سکول شروع کیا تو 8.9 فیصد لڑکے موٹاپے کا شکار تھے جبکہ 7.1 فیصد لڑکیاں اس کیفیت میں مبتلا تھیں، تحقیق کے چھٹے سال یہ شرح بالترتیب بڑھ کر 19.9 فیصد اور 14.4 فیصد تک پہنچ گئی۔جب جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا تو محققین نے پرائمری سکول کے تین فی صد بچوں جبکہ چھٹے سال میں آٹھ فیصد بچوں کا جوڑوں سے متعلق ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک اپوائنٹمنٹ دیکھا۔

اعداد و شمار کے مطابق چار سے پانچ سال کے 194 بچے جبکہ تحقیق کے چھٹے برس 875 بچے اس مسئلے کے حل کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئے۔آرکائیوز آف ڈیزیز اِن چائلڈ ہوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مجموعی طو پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے والے ان بچوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔پرائمری سکول میں 24 فیصد لڑکیوں نے زیادہ وزن کی وجہ سے ڈاکٹروں سے کم از کم ایک بار رجوع کیا، جو موٹاپے کی صورت میں بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی