ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بدھ 15 مئی 2024 12:19

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ملک بھر میں بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر)کیمرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات،علامات،علاج و پرہیز اور اس کے تدارک سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک میں دو کروڑ سے زائد افرادہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مرض کی شرح پھیلائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کے باعث امراض قلب،دماغی شریان پھٹنے اور گردوں کے امراض ہو سکتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون کے مرض سے بچائوکیلئے سادہ طرز زندگی اپنانے،مرغن غذائوں سے پرہیز اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2005 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

جس کا مقصد بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جاتا ہے۔ بلند فشار خون کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز میں ہائی بلڈ پریشر کے اسباب اور اس کے علاج و پرہیز سے متعلق عام آدمی کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا