شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد بلال

جمعہ 17 مئی 2024 12:56

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد بلال
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) معروف پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر احمد بلال نے کہاکہ صحتمند طرز زندگی کو اپنا کر نہ صرف بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ اس کیساتھ ساتھ ہیلتھ بجٹ میں واضع کمی بھی لائی جاسکتی ہے جس کیلئے ہمیں احتیاط اپنانا ہوگی اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں صبح آٹھ بجے تک ناشتہ کر لینا چاہیے جبکہ دوپہر کا کھانا ناشتے سے کم اور رات کا کھانا دوپہر کے کھانے سے بھی کم اپنانا ہوگانیزمرد کی ویسٹ 35 انچ اور عورت کی ویسٹ 30 انچ تک یا اس سے کم ہونی چاہیے کیونکہ ہماری خوراک میں عدم اعتدال کے باعث پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائیپر ٹینشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا جبکہ سیمینار کی صدارت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات اور ہیلتھ سنٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ افراد کو کم از کم دن میں بیس منٹ سیر کی عادت کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چوبیس گھنٹے میں دس ہزار قدم چلنا چاہیے تاکہ ان کی صحت بہتر رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی اٹھنے اور جلدی سونے کی عادت کو اپنا کر اپنے امور پوری توانائیوں کے ساتھ صحت کے اصولوں کے مطابق سر انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد کیلئے ایک چائے کا چمچ نمک جوکہ چمچ کی سطح کے برابر ہو پورے دن کیلئے کافی ہے تاہم نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے جملہ مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائے کے کپ دو سے زیادہ ایک دن میں نہیں پینے چاہئیں اور کولڈڈرنک سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں افراد صرف گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور پارک وپلے گراؤنڈز میں ورزش سے اجتناب کرتے ہیں اس رحجان کو ختم کرنے کیلئے ہمیں معاشرے میں ورزش اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہو گا تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضامن ہوتا ہے تاہم جنک فوڈ اور غذائیت کے پہلو کو نظرانداز کرتے ہوئے خوراک کا استعمال معاشرے میں بیماریوں کے رحجان میں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں شعور بیدار کرنے کیلئے دانستہ کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ولولہ انگیز قیادت میں زرعی یونیورسٹی ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر احمد بلال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مفید مشوروں کو معاشرے میں عام کیا جائے گا جو کہ بیماریوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ افراد کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بدلتا ہوا طرز زندگی افراد کی صحت کی خرابی کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ مثبت رویوں کو بھی رواج دینے کیلئے کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ یہ معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن کر دنیا کے نقشے میں اپنا منفرد مقام حاصل کر سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار