ایران نے چار جدید فضائی نظام متعارف کرادئیے

پیر 28 اگست 2017 21:29

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیائ ائیر ڈیفنس بیس کی جانب سے نیوی گیشن سسٹم، موسمیاتی اور ایرونٹیکل انفارمیشن مینجمنٹ کے حوالے سے چار نئے نظام کو متعارف کرادیا.

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتم الانبیائ ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی کی موجودگی میں 'صامت-1، سما، سمیع اور بصیر' نامی چار نئے فضائیہ نظام کی باضابطہ طور پر رونمائی کی گئی.افضائی ٹریفک اور مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے سما نامی نظام کو متعارف کرایا گیا جس مغربی ایشیا میں پہلی بار ایرانی ماہرین نے تیار کیا.سما نظام صرف محدود ممالک کے پاس ہے جس کا اصل کام پروازوں کے لئے آسان مقصد اور سب سے شارٹ روٹ کا تعین کرنا ہی.

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں