ملاعبدالغنی کی سربراہی میں طالبان وفدکی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

دونوں ممالک اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 31 جنوری 2021 20:45

ملاعبدالغنی کی سربراہی میں طالبان وفدکی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2021ء) افغان طالبان کے نائب امیر اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اتوار کے روز وفود کی سطح پر ہونی والی ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

محمد نعیم کے مطابق اچھے ماحول میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان کے حالات ، بین الافغان مذاکرات ، دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور افغانستان اور خطے کی امن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہم تمام نسلوں اور مذاہب کی موجودگی میں ایک جامع اسلامی ریاست کی حمایت کرتے ہیں ، اور ہم اسے افغانستان کی ضرورت سمجھتے ہیں۔جواد ظریف نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھا ثالث اور حکمران نہیں ہے۔

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں