ایران میں عیدالاضحی سے قبل اہوازی باشندوں کی گرفتاری

جمعرات 31 اگست 2017 15:10

ایران میں عیدالاضحی سے قبل اہوازی باشندوں کی گرفتاری
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اگست2017ء) ایرانی سیکیورٹی فورسز نے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے صوبے اہواز کے عرب قومیت سے تعلق رکھنے والے درجنوں سماجی کارکنوں اور شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہواز میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم اے ایچ آر او کے ایک بیان میں ایرانی حکام کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے 35 محروسین کے نام جاری کئے گئے ہیں اور ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے اور اپنے شہریوں سے پر امن مظاہروں کا حق نہ چھینے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے ان قیدیوں کی سزائوں کو ختم کرنے اور ایرانی جیلوں میں قید اہوازی شہریوں پر تشدد یا ان کے ساتھ ناروا سلوک کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ایسی ہی کارروائیاں عید الفطر کے موقع پر بھی کی تھی جس میں بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے والے عرب اہوازی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں