خلاف ورزی پر ایٹمی معاہدہ ختم کردیں گے، جواد ظریف

بدھ 22 مارچ 2017 16:07

خلاف ورزی پر ایٹمی معاہدہ ختم کردیں گے، جواد ظریف
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو انتباہ کیاہے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو تہران اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کردے گا۔ عالمی معاہدے کے تحت ایران کا ایٹمی پروگرام محدود کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ایران کے شہر اصفہان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھاکہ 6 عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ ایران کے مفاد میں نہیں لیکن پھر بھی تہران اس پر عمل کررہا ہے۔

امریکا یا کسی اور طاقت نے تھوڑی بھی خلاف ورزی کی تو ایٹمی معاہدے کو مسترد کردیں گے۔ ایران اور امریکا سمیت6 عالمی طاقتوں میں جولائی 2015 ء میں ایٹمی معاہدہ ہوا تھا۔ایٹمی معاہدے کے تحت ایران نی1000 سے زائد سینٹری فیوج بند کردیئے تھے۔ بم گریڈ کے یورینیم کی افزودگی20 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کردی تھی جبکہ افزودہ یورینیم کا بقیہ حصہ روس منتقل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں