کویت کا ورک پرمٹ کیلئے نئی شرط عائد کرنے کا فیصلہ

ہنرمند تکنیکی کارکنوں کو پرمٹ کے لیے عملی ٹیسٹ لازمی دینا ہوگا

Sajid Ali ساجد علی منگل 9 جنوری 2024 16:59

کویت کا ورک پرمٹ کیلئے نئی شرط عائد کرنے کا فیصلہ
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 جنوری 2024ء ) خلیجی ملک کویت نے ورک پرمٹ کے اجراء کے لیے نئی شرط عائد کردی جس کے تحت ہنرمند تکنیکی کارکنوں کو پرمٹ کے حصول کیلئے عملی ٹیسٹ لازمی دینا ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کہا ہے کہ جلد ہی ہنر مند تکنیکی کارکنوں کے لیے ایک ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے پبلک اتھارٹی فار اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (PAAET) کے تعاون سے بھرتی کے لیے پیشہ ورانہ نظام کے منصوبے کے حصے کے طور پر اس اقدام کا اعلان کیا گیا، یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات اور ان کی خواہش کے تحت لیا گیا۔

اتھارٹی نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی فار اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت ایک مفاہمت کی یادداشت تیار کر رہے ہیں، جس پر اگلے ہفتے کے اوائل میں دستخط کیے جائیں گے، یہ ایم او یو کویت میں ہنر مند کارکنوں کے لیے عملی اور تکنیکی ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے فریم ورک ترتیب دے گا جس سے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے اسے لازمی شرط بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ٹیسٹ بتدریج مراحل میں متعارف کرائے جائیں گے اور مخصوص پیشوں پر لاگو ہوں گے جنہیں ایم او یو میں بیان کردہ معیارات اور شرائط کے تحت طے کیا جائے گا، ان ٹیسٹوں کا بنیادی مقصد کویت میں کارکنوں کی تکنیکی مہارت کو بڑھانا اور لیبر مارکیٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، اس اقدام کے ابتدائی مرحلے میں کنٹریکٹ کے شعبے پر توجہ دی جائے گی، جس کا مقصد اس شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانا اور کویتی خاندانوں کو دھوکہ دہی اور غیر معیاری کام سے بچانا ہے، یہ نظام مہارت اور تجربے کی بنیاد پر روزگار کی سطحوں کی درجہ بندی کرے گا، جس کی تفصیلات کو مستقبل میں حتمی شکل دی جائے گی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں