سمگلنگ ناکام، زندہ جانوروں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی

5 کلو گرام کرسٹل میتھ، ایک کلو گرام چرس اور 20 ہزار نشہ آور گولیاں کویت سمگل کی جارہی تھیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 17 فروری 2024 13:19

سمگلنگ ناکام، زندہ جانوروں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2024ء ) کویت میں زندہ جانوروں میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے تازہ ترین واقعے میں قانون نافذ کرنے والے افسران نے میجر جنرل حامد الدواس کی قیادت میں وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے کرمنل سیکیورٹی افیئرز اور بریگیڈیئر جنرل محمد قبازارد، ڈائریکٹر کومبٹنگ کنٹرول نے ملک میں غیر قانونی اشیاء لانے کی کوشش ناکام بنادی۔

بتایا گیا ہے کہ کویت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اس آپریشن کے دوران ایران سے دوحہ بندرگاہ کے راستے آنے والی زندہ بھیڑوں میں چھپائی گئی 5 کلو گرام کرسٹل میتھ، ایک کلو گرام چرس اور 20 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں، اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے تفصیلات میں انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ کو بھیڑوں کی ایک کھیپ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی جس کے ذریعے منشیات سمگل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا، اطلاع ملنے کے بعد کھیپ کی نگرانی کے لیے ایک سکیورٹی ٹیم کی تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دوحہ بندرگاہ پر پہنچنے پر بھیڑوں کو تین ایشیائی باشندوں پر مشتمل ایک جرائم پیشہ گروہ سے وابستہ افراد تک پہنچایا گیا، مشتبہ افراد کو کبد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جہاں سے پتہ چلا کہ وہ بھیڑوں کی انتڑیوں اور کھال میں چھپاکر منشیات سمگل کرتے تھے، پکڑی گئی ممنوعہ اشیاء بشمول 5 کلو گرام کرسٹل میتھ، ایک کلو گرام چرس اور 20 ہزار گولیاں شامل ہیں، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت بہت زیادہ ہے، اس کارروائی میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔       

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں