امریکہ میں سعودی بچیاں پولیس کی تحویل میں

امریکا میں ماں نے شوہر کے ڈر سے 2 سعودی لڑکیوں کو پولیس کی تحویل میں دے دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 8 مئی 2018 17:35

امریکہ میں سعودی بچیاں پولیس کی تحویل میں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) فلوریڈا کی پولیس نے 5 سال اور 7 ماہ کی سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے بچیوں کو حفاظت فراہم کرنے کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا ۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ امریکا میں مقیم سعودی ماں نے اپنی دونوں بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے جب کہ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا۔ شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کئے تھے۔ پولیس افسر جائے وقوعہ پہنچا تو خاتون نے علاج لینے سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کی گر دن پر زدو کوب کرنے کے نشانات نمایاں تھے۔ پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا تھا تاہم اس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔

اس تناظر میں عدالت نے بچیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے فلوریڈا کی پولیس نے 5 سال اور 7ماہ کی سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ مقامی عدالت نے ان دونوں کو پولیس کے تحفظ میں دینے کا حکم اس بناءپر جاری کردیا تھا کیونکہ ان دونوں کو اسمگل کئے جانے کے خدشات ظاہر ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ ماں نے بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ماں کا وکیل بھی موجود تھا۔ دونوں بچیاں صحتمند ہیں اور محفوظ ہیں۔ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بناء4 پر گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کئے تھے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا۔۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں