سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی دارالحکومت ریاض میں گھروں کے کرایے میں سالانہ اضافے پر 5 سال کیلئے پابندی عائد
محمد علی
جمعرات 25 ستمبر 2025
18:39

(جاری ہے)
یہ پابندی آئندہ 5 سال کیلئے نافذ العمل ہو گی، اس دوران رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سعودی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ اور شاہی فرمان کے ذریعے نافذ کیے جانے والے ضوابط دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کرایوں سے نمنٹے اور پراپرٹی مارکیٹ میں توازن بحال کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ریاض شہر کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے پراپرٹی سیکٹر میں کرایوں میں ہونے والے غیرمعمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی وزرا کونسل نے قرار داد پاس کی تھی۔ قرارداد میں سفارش کی گئی تھی کہ کرایوں میں ہونے والے اضافے کے رجحان کو روکا جائے۔ پراپرٹی جنرل اتھارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جائیداد کے مالکان اور کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جامع حل تلاش کریں۔ کابینہ کے فیصلے پر ایوان شاہی سے بھی پراپرٹی کے شعبے کی صورتحال کو منظم اور فریقین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احکامات صادر کیے۔ اتھارٹی نے جامع انداز میں تمام نکات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اتھارٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد جمعرات 25 ستمبر 2025 سے کرنے کے احکامات صادر کر دیے گئے۔ 5 برس تک پراپرٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ کرایہ نامے میں جو کرایہ ( سابقہ یا نئے کرایے ) فریقین نے طے کیے وہ پانچ برس تک برقرار رہیں گے۔ اس کے بعد متعلقہ کمیٹی کی جانب سے نظر ثانی کی جائے گی۔ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں

سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!

سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے

اسرائیل کی مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب کا انتباہ

سعودی وزٹ ویزہ کی میعاد ختم ہونے پر رعایتی مدت میں توسیع کا آغاز

سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت

’ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں‘ سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

’حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں‘

سعودی عرب نے عمرہ ویزے دوبارہ شروع کردیئے
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
پاکستان کا ایشیا کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ایشیاء کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع
-
سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
-
متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ قوانین میں سختی کردی
-
دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال
-
ایشیا کپ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
-
بھارت اور نیٹوممالک روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کو طول دے رہے ہیں
-
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب
-
پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کھوکھلے الفاظ سے جنگیں نہیں رکواسکتی
-
امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
-
مشکل وکٹ پر سری لنکا پاکستان کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
-
میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں