متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کی افواہیں گرم

دُوسری جانب متعلقہ ادارے نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 15 مئی 2019 12:07

متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کی افواہیں گرم
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،15 مئی 2019ء) متحدہ عرب امارات میں اس وقت سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زور پکڑ چکی ہیں کہ متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے لوگوں کے شناختی کارڈ کی اپ ڈیٹ یا رجسٹریشن ای میل یا فون لائن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یہ طریقہ انتہائی غیر محفوظ اور نامناسب ہے اور اس کے باعث لوگوں کے نجی کوائف جرائم پیشہ لوگوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

اس خبر پرلوگوں نے بہت تشویش کا اظہار کیا تھا اورلوگوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کے معاملے پر متعلقہ اتھارٹی FAIN کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم FAIN (فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹِٹی اینڈ نیشنلٹی) کی جانب سے اس معاملے پر مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین سے متعلقہ ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے ، جس میں آئی ڈی اور پاپولیشن رجسٹر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے ایک انتہائی محفوظ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں کہ لوگوں کے اماراتی آئی ڈی کارڈز کی رجسٹریشن یا اپ ڈیٹ کا کام فون یا ای میل پر کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ایک محفوظ ترین طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنا اماراتی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں اس میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو اُنہیں اپنے قریبی سنٹر کا رُخ کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے اُن کے پاس اپنا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ صرف یہی طریقہ ہے جس سے لوگ اپنا شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں یااس میں کوئی اپ ڈیٹ کروا سکتے ہیں۔ کسی بھی صارف کو فون یا ای میل کے ذریعے اس کی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں