یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل اتوار 24 مارچ 2024 00:20

یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2024ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش ۔ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ نے برج خلیفہ پر پاکستان کے قومی پرچم کی نمائش پر اظہار تشکر کیاہے۔

(جاری ہے)

سفارت خانہ پاکستان،ابوظہبی کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارت خانہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر برج خلیفہ کے اوپر پاکستانی پرچم کی نمائش کے شاندار دوستانہ اقدام پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یکجہتی اور دوستی کا یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم دوستی اور خیر سگالی کے مظاہرے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں