تین اماراتی شہزادے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان اور اُن کے دونوں بھائیوں کی شادی مشترکہ تقریب میں انجام پائی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 16 مئی 2019 15:39

تین اماراتی شہزادے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16 مئی 2019ء) متحدہ عرب امارات میں اس وقت جشن کا سماں ہے۔ اور ہو بھی کیوں نہ، دُبئی کے تین شہزادے یک ہی روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ تینوں شہزادوں کی شادی کی گزشتہ روز مشترکہ تقریب منعقد ہوئی۔ جن شہزادوں کی شادی گزشتہ روز انجام پائی ان میں دُبئی کے ولی عہد اور دُبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور اُن کے دوبھائی بھی شامل ہیں۔

ولی عہد شیخ حمدان کی شادی شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم سے ہوئی۔ ن کے بھائی شیخ مکتوم بن محمد جو کہ دُبئی کے نائب حکمران بھی ہیں، اُن کی بھی شادی ہوئی۔ جبکہ تیسرے بھائی شیخ احمد بن محمد ، جو محمد بن راشد المکتوم نالج فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ہیں، وہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادوں کی بہن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تینوں بھائیوں کو اُن کی زندگی کے نئے سفر کے شروعات کی۔

تینوں شہزادوں کے نکاح کی تقریب اسلامی شریعت کے مطابق انجام پائی۔ تاہم اس شادی کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا۔ جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں کے فرماں رواﺅں اور دیگر حکام نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے شہزادوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبارک باد دی۔جبکہ عوام کی جانب سے بھی اس خبر پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں