دُبئی: جگری یار سے جنسی زیادتی کرنے والے کو ایک سال قید کی سزا

ملزم نے اپنے دوست کو صحرا میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 15 اگست 2018 13:22

دُبئی: جگری یار سے جنسی زیادتی کرنے والے کو ایک سال قید کی سزا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اگست 2018ء) دُبئی کی عدالت نے ایک اماراتی شہری کو جنسی زیادتی کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم نے اپنے ہم وطن نوجوان کو صحرا میں لے جا کر چاقو کی نوک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ فروری 2018ء میں پیش آیا۔ ملزم نے اپنے دوست کو گھر سے لیا اور گاڑی میں صحرا کے سُنسان مقام پر لے گیا اور رات تین بجے تک دونوں خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

اس کے بعد دونوں کار سے باہر آ کر ریت پر بیٹھ گئے۔ اسی دوران ملزم نے اپنے 20 سالہ دوست سے جنسی عمل کی خواہش کا اظہار کیا۔ تاہم دوست کی جانب سے انکار کر دیا گیا۔ جس پر ملزم نے چاقو نکال لیا اور اُسے دھمکی دی کہ اگر اُس نے بات نہ مانی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ جس پر نوجوان کو مجبوراً اُس کی بات ماننا پڑی۔

(جاری ہے)

گھر آ کر اُس نے اپنے والدین کو سارے واقعے سے مطلع کیا جنہوں نے واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کرا دی۔

متاثرہ نوجوان نے عدالت کو بتایا’’میرے اور ملزم کے درمیان بہت گہری دوستی تھی اگرچہ میرے والدین مجھے ہمیشہ نصیحت کرتے رہتے تھے کہ ملزم اچھے کردار کا معلوم نہیں ہوتا‘ اس لیے میں اُس سے پرے رہوں‘ مگر میں نے اُن کی بات کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ وقوعہ کی رات کو میرا دوست گھر کے باہر آیا۔ میں اُس کی گاڑی میں بیٹھا تو وہ مجھے سیر کا کہہ کر الرُویّہ کے صحرائی علاقے میں لے آیا۔

جہاں اُس نے ایک سنسان جگہ پر کار روک دی اور ہم کافی دیر باتیں کرتے رہے۔ اس کے بعد اُس نے ریت پر ایک چٹائی بچھائی اور مجھے کہا کہ باہر سُہانے موسم میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ ہماری باتیں جاری تھیں ‘ اچانک ملزم نے مجھ سے جنسی عمل کی خواہش کا اظہار کیا۔ میں اُس کی بات سُن کر حیران پریشان رہ گیا اور اُسے صاف انکار کر دیا۔ جس پر وہ اچانک طیش میں آیا اور گاڑی میں سے چاقو نکال لایا۔

پھر مجھے دھمکایا کہ اگر میں نے اُس کی بات نہ مانی تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔ مجبوراً مجھے اُس کی درندگی کے آگے ہار ماننا پڑی۔ جنسی عمل کی انجام دہی کے بعد ملزم نے مجھ سے اپنے رویئے پر معذرت کی اور مجھے گھر چھوڑ دیا۔ میں نے فوراً اس واقعے کی اطلاع پولیس کو کی۔ جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔‘‘

میں شائع ہونے والی مزید خبریں