خلیجی ریاستوں میں متحدہ عرب امارات کے صارفین کے لئے رومنگ چارجزمیں کمی واقع

منگل 25 اپریل 2017 16:40

خلیجی ریاستوں میں متحدہ عرب امارات کے صارفین کے لئے رومنگ چارجزمیں کمی واقع
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ خلیجی ریاستوں میں بین الاقوامی کالز کرنا اب قدرے سستاہوگیاہے۔ گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق بروزمنگل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیریٹی اتھارٹی (ٹی آراے)نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تمام موبائل آپریٹرکو احکامات جاری کیے جاچکے ہیں کہ تمام موبائل فون کمپنیاں وہ ہی قیمتیں رکھیں جوکہ سمتبر2015ءمیں مقرر کی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم اپریل 2017ء سے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رومنگ ریٹس میں 18فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیریٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حماد عبید المنصوری کا کہنا ہے کہ ’‘خلیجی ریاستوں کے رومنگ چارجز کم کرنے کی طویل مدت سے کوششیں کی جارہی تھیں۔جب کہ قیمتوں میں کمی خلیجی ریاستوں کے لئے باعث فخر ہے‘‘۔ المنصوری کا کہنا تھا کہ ٹی آراے تمام صارفین کی آسانی کے لئے کوششیں کررہی ہے، جس سے انہیں بہتر سروسز مہیا ہوسکیں گی۔ ہم اس نئی سروس کا متحدہ عرب امارات سے دیگرخلیجی ریاستوں کی جانب جانے والے صارفین پر مثبت نتائج دیکھنے کے خواہاں ہیں۔‘‘

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں