اماراتی حکام نے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر ملازمین کو تںخواہیں اور پینشن وقت سے پہلے دینے کا حکم جاری کردیا

منگل 23 مئی 2017 12:57

اماراتی حکام نے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر ملازمین کو تںخواہیں اور پینشن وقت سے پہلے دینے کا حکم جاری کردیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء):۔ رواں سال ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر یواے ای کی وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو وقت سے پہلے تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین ، ریٹائرڈ افسران اپنی تنخواہیں اور پینشن 25 مئی کو حاصل کرسکتے ہیں۔ 

یہ اقدام صدر ، شیخ خلیفہ بن زائد النیہان نے یواے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کے حکم کے بعد اٹھایا ہے۔ اماراتی حکام کے اس اقدام سے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ملازمین تنخواہیں حاصل کرسکیں گے اور رمضان کی ضروریات پوری کرسکیں گے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں