متحدہ عرب امارات میں گھروں کی انشورنس فیس بڑھنے کی وجہ جانئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 19 اگست 2017 15:57

متحدہ عرب امارات میں گھروں کی انشورنس فیس  بڑھنے کی وجہ جانئے
دبئی ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء)   متحدہ عرب امارات کی سروس مارکیٹ کی ریسرچ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گھروں کی انشورنس بڑھنے کی بڑی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں زیادہ تر لوگوں نے گھروں کی انشورنس نہیں کروائی ہوئی۔ سروس مارکیٹ انشورنس کی سربراہ نے اماراتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ زیادہ تر گھر کی انشورنس کروانے کے لیے اس وقت بھاگتے ہیں جب انکے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے۔

کیونکہ لوگ حادثے کے بارے میں تب تک نہیں سوچتے جب تک انکے ساتھ کوئی حادثہ ہو نہیں جاتا۔

(جاری ہے)

حالانکہ ہمیں کسی حادثے کے ہونے کی پیش گوئی کا ہی پتہ ہو تو ہمیں اس سے بچاو کی تیاری کر لینی چاہیے۔ تقریبا دبئی کے 90 فیصد لوگ گھر کی انشورنس کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے اور اس وجہ سے بعض معاملات کے بعد لوگ گھر تبدیل کرتے ہوئے بڑے بلوں کی ادائیگی سے بچنے کے لئے اپنے گھروں کے سامان کو وہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ جس کا انہیں اندازہ ہے نہیں ہوتا کہ اس سامان کو چھوڑنا انکو کس قدر مالی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اور یہ سب لوگ تب کرتے ہیں جب انہوں نے گھر کی انشورنس نہیں کروائی ہوتی۔ اسی وجہ سے دبئی اور متحدہ عرب امارات کے دوسرے شہروں میں گھروں کی انشورنس فیس بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں