متحدہ عرب امارات میں یومِ یادگار 29 نومبر کو منایا جائے گا

اس دِن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 19 نومبر 2018 11:29

متحدہ عرب امارات میں یومِ یادگار 29 نومبر کو منایا جائے گا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 نومبر2018) متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یومِ یادگار کے موقع پر 29 نومبر 2018ء کو وزارتوں اور اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اگرچہ یومِ یادگار 30 نومبر 2018ء کو ہوگا، تاہم اس دِن جمعہ کی چھُٹی کی وجہ سے تمام تقریبات ایک روز قبل 29نومبر کو منعقد کی جائیں گی۔

اس موقع پر مُلک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ یومِ یادگار کو اس سے قبل یومِ شہادت کا نام دِیا جاتا تھا، تاہم اب اس کا نام بدل دیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے کی۔ اس موقع پر خصوصی تقریبات کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ 29 دسمبر کو یومِ یادگار کی مناسبت سے صبح آٹھ بجے اماراتی پرچم سرنگوں کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، جس کے بعد سرنگوں کیے گئے اماراتی پرچم ایک بار پھر فضا میں بُلند کیے جائیں گے، اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال 30 نومبرکو، متحدہ عرب امارات کی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے اماراتی پرچم کو ہمیشہ فضاؤں میں بلند رکھنے والوں کی یاد میں یومِ یادگار منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں