دبئی:سوشل میڈیاپر دو بہنوں کی تصاویر اپلوڈ کرنے والے پاکستانی شہریوں کو سزا کا سامنا

بدھ 22 مارچ 2017 07:50

دبئی:سوشل میڈیاپر دو بہنوں کی تصاویر اپلوڈ کرنے والے پاکستانی شہریوں کو سزا کا سامنا
دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017):دبئی کریمنل کورٹ نے سوشل میڈیاپر دو بہنوں کی تصاویر فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کر کے اپلوڈ کرنے والوںکو چھ ماہ کی قید کی سزا کا حکم سنا دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تین پاکستانی شہریوں نے مل کر دو ہم وطن پاکستانی بہنوں کی تصاویر حاصل کیں اور پھر ان تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے برہنہ بنا کر سوشل میڈیاپر اپلوڈ کر دی ۔

ملزمان نے اس مقصد کے لیے سات واٹس ایپ موبائل نمبروں پر ان تصاویر کو شیئر کیاتھا۔ملزمان نے تصاویر کے بعد دونوں بہنوں کو روزانہ سو سے زائد پیغامات بھی بھجوائے ۔

(جاری ہے)

جن میں کہا گیا کہ ان کی بات نہ ماننے پر وہ ان تصاویر کو دوسرے نمبروں اور انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔تحقیقا ت کے بعد ملزمان کے خلاف کرنمنل کورٹ میں کیس چلایا گیا جہاں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت بہنوں کو پھانسنے کی کو شش کی تاہم پاکستانی لڑکیوں نے ان کی طرف سے بھیجے جانے والے پیغامات سمیت وہ تصاویر بھی پولیس حکام کو دکھائی ۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 6ماہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اور ساتھ ہی سزا مکمل ہونے پر ڈ ی پورٹ کرنے کا احکامات بھی صادر کیے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں