دبئی:زیورات اور تمباکو پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ساتھ ایکسائز ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا

بدھ 22 مارچ 2017 07:55

دبئی:زیورات اور تمباکو پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ساتھ ایکسائز ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا
دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017):متحدہ عرب امارات کی وزارت تجارت کے مطابق تمباکو ، بیوریجز ،مہنگی کاروں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت ایکسائز ٹیکس بھی لاگو ہو گا ۔ اب زیورات کی خریداری پر بھی پانچ فیصد ٹیکس اد اکرنا ہو گا۔خلیجی ممالک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر جنوری 2018سے عملد ر آمد شروع ہو جائے گا۔تاہم متحدہ عرب میں اس کے علاوہ بھی ایکسائز ٹیکس کی وصولی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ارنیسٹ اینڈ ینگ کے سی ای و ڈیوڈ سٹیون کے مطابق مستقبل قریب میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ان اشیاءمیں تمباکو، بیوریجز ، گاڑیاں شامل ہیں ۔ وزیر مملکت برائے تجارت عبید حمید الطیار کے مطابق رواں سا ل چند اشیاءپر 100فیصد ایکسائز ٹیکس لاگو ہو جائے گا۔تاہم کچھ اشیاءپر 50سے سو فیصد تک ٹیکس کا نفاذ ہو گا۔ٹیکس کے نفاذ کے بعد کئی اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہو گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں