دبئی میں ایک بھارتی گارڈ پر چیریٹی باکس سے رقم چوری کرنے کا مقدمہ درج

بدھ 22 مارچ 2017 12:50

دبئی میں ایک بھارتی گارڈ پر چیریٹی باکس سے رقم چوری کرنے کا مقدمہ درج
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء):۔دبئی میں ایک سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر چیریٹی باکس سے 2,000 درہم رقم چوری کی۔ دبئی عدالت میں اس کے خلاف چوری کامقدمہ درج ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے ایک 25 سالہ بھارتی شخص جس پر عوامی پراپرٹی کو چوری کرنے کا الزام بھی عائد ہے ، اس نے کٹر کے ذریعے اس باکس کو29 جولائی 2016 ءکو کھولا۔اس گارڈ نے تحقیقات کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو قبو ل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ وہ شیخ زائد روڈ پر کام کرتے ہوئے دس ماہ ہوئے تھے جب اس نے چوری کا فیصلہ کیا۔ دکان کے مالکین نے اس پر چوری کا الزام عائد کیا ہے۔وہ ریسیپشن پر کھڑا ہوا تھا جب اس نے پیرکٹر سے باکس کھولا اور اس سے 930 درہم چوری کیے اور ان میں سے915 درہم اپنے بھارت میں موجود خاندان کو بھجوادیے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اس گارڈ نے یہ رقم 8 بجے کے قریب چوری کی۔ دوسری جانب عطیات کی اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق اس نے باکس کی چوری کردہ رقم 2,000 درہم تھی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں