دبئی حکام کا گھریلو یوٹیلٹی کنکشنز کے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کے فوری اجراء کا قابل تعریف اقدام

بدھ 22 مارچ 2017 17:15

دبئی حکام کا گھریلو یوٹیلٹی کنکشنز کے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کے فوری اجراء کا قابل تعریف اقدام
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء):۔دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گھریلو استعمال کی پانی و بجلی کے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ میں جدید اور نئے قوانین متعارف کروادیے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اب یوٹیلٹی کنکشنز کے عدم اعتراض کے سرٹیفیکیٹ بنوانے کے لئے طویل قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گااورعوام اس کو فوری طور پر حاصل کرسکیں گے۔ یہ سرٹیفکیٹ ای ۔این اوسی سسٹم کے تحت جلد ہی جار ی کردئیے جائیں گے۔ یہ اقدام دبئی حکومت کے سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت اٹھائے گئے ہیں۔عدیل المرضوقی سربراہ آرٹی اے کے مطابق ” آرٹی اے اور دبئی کی پانی و بجلی کی اتھارٹی کے درمیان فوری این او سی ( عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ ) کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔“ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں