متحدہ عرب امارات نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لئے نیا قانون جاری کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 15:50

متحدہ عرب امارات نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لئے نیا قانون جاری کردیا
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء):۔یواے ای کی وزارت داخلہ نے استعمال شدہ گاڑیوں کے لئے نیاقانون جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درآمد شدہ گاڑیوں کی درآمدکے لئے ایک کنفرمٹی لیٹردرکار ہوگا جو کہ اماراتی اتھارٹی فار اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرلوجی جاری کرے گی ۔جس کے بعد درآمد شدہ گاڑیوں کی نئے قوانین کے مطابق توثیق ہوگی۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ٹریفک کوآرڈینیشن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈکے کوآرڈینٹر گیتھ حسن الضابی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کرنے والوں کو حکم دیا ہے کہ ان گاڑیوں کو مختلف لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کروانے سے قبل کنفرمیٹی لیٹر کے لئے درخواست دینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئے قوانین متحدہ عرب امارات کے تمام لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ میں نافذ ہوگا۔اس سے گاڑیاں مزید محفوط ہوں گی اور حادثات میں کمی واقع ہوگی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں